Urdu book · شتم رسول کا مسئلہ
بے فائدہ عمل
Urdu book, p. 285
By Maulana Wahiduddin Khan
اس طرح کے فتنے کو قرآن میں شجرِ خبیثہ (14:26) کہا گیا ہے، یعنی وہ فتنہ جو اپنے آپ مر جانے والا ہو۔ ایسے فتنے کے بارے میں دانشمندی یہ ہے کہ اس کو نظر انداز کر دیا جائے۔ جو فتنہ اپنے آپ مر جانے والا ہو، اس کو مارنے کی کیا ضرورت۔ مگر عجیب بات ہے کہ مسلمان بار بار اس قسم کی بے دانشی کا شکار ہو رہے ہیں۔ یہی وہ حقیقت ہے جس کو حضرت عمر فاروق نے ان الفاظ میں بیان فرمایا: "اَمِیْتُوا الْبَاطِلَ بِالصَّمْتِ عَنْہُ" (دیکھیے، حلیۃ الاولیا، جلد 1، صفحہ 55) یعنی باطل کو ہلاک کرو اُس کے بارے میں چپ رہ کر۔ روایات کے بارے میں پپ

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader