Urdu book · شتم رسول کا مسئلہ
دلیل یا سزا
Urdu book, p. 311
By Maulana Wahiduddin Khan
متشددانہ کارروائیوں کا یہ سنگین نتیجہ ہوا ہے کہ آج کا انسان یہ یقین کرنے لگا ہے کہ اسلام تہذیب سے پہلے کا دین ہے ۔ اسلام انسان کی آزادانہ سوچ پر پابندی لگاتا ہے، اسلام ایک ایسا مذہب ہے جو فکری جرم (thought-crime) میں یقین رکھتا ہے، اسلام تشدد کا مذہب ہے، وغیرہ۔ موجودہ زمانے میں اسلام کی اِس منفی تصویر (negative image) کے ذمے دار تمام تر خود مسلمان ہیں، اور اس طرح اسلام کی تصویر بگاڑنا بلا شبہ تمام جرائم میں سب سے بڑے جرم کی حیثیت رکھتا ہے۔ (2012)

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader