Urdu book · شتم رسول کا مسئلہ

اصل کام

Urdu book, p. 336

By Maulana Wahiduddin Khan

موجودہ زمانہ کے منحرف ذہنوں میں بے شمار ایسے لوگ ہیں جو امکانی طور پر اس کے لیے تیار ہیں کہ وہ اسلام کو اپنے دل کی آواز پا کر اسے قبول کر لیں ۔ مگر یہ امکان صرف اس وقت واقعہ بن سکتا ہے جب کہ دین حق کو اس کی مانوس زبان اور ان کے قابل قبول اسلوب میں ان کے سامنے پیش کر دیا جائے ۔ ایک پیاسا آدمی پانی کا گلاس صرف اس وقت اپنے ہاتھ میں لیتا ہے جب کہ اسے یقین ہو کہ اس گلاس کے اندر جو چیز ہے وہ پانی ہے ۔ اسی طرح ہر پیدا ہونے والا بلاشبہ حق کا طالب ہے ۔ مگر جو تحفہ اس کے سامنے پیش کیا جائے اس کی بابت پہلے اس کو اس کی مانوس زبان میں یہ یقین دلانا ہوگا کہ یہ وہی مطلوب چیز ہے جس کو تم اپنی فطرت کے زیر اثر تلاش کر رہے تھے۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page