Urdu book · سوشلزم اور اسلام

حصہ اول تمہید

Urdu book, p. 13

By Maulana Wahiduddin Khan

ایک اشتراکی ڈپٹی فرانس کی پارلیمنٹ کے ایک قدامت پند ممبر سے ملا اور اس کو کارل مارکس کی تحریروں کا ایک خصوصی ایڈیشن دکھایا جو بریل طریقہ پر چھپا ہوا تھا۔ اشتراکی نے کہا کہ یہ ایڈیشن اندھوں کے لئے ہے۔ فرانسیسی نے جواب دیا۔ جناب ، مارکس کی تمام تحریریں اندھوں ہی کے لئے ہیں۔ واقعہ یہ ہے کہ مارکس کے نظریہ پر وہی ایمان لا سکتا ہے جو اندھے پن کی وجہ سے حق اور ناحق کو نہ جانے۔ آنکھ والا آدمی تو اس کی لغویت کو منحوس کے بغیر نہیں رہ سکتا۔ مارکس نے اپنے نقطہ نظر کو سائنس کے نام پر پیش کیا تھا۔ مگر یہ خوش خیالی کے سوا اور کچھ نہ تھا۔ حقیقت یہ ہے کہ مارکسزم محض ایک خیالی فلسفہ تھا جو علم اور منطق کی میزان پر ایک دن بھی پورا نہ اتر سکا۔ چنانچہ مارکس کے جلد ہی بعد مارکس کے فلسفہ میں نظر ثانی (Rivisionism) کی تحریک چل پڑی جو مسلسل جاری رہی۔ نظرثانی کی تحریک اصل مارکسزم میں اتنی تبدیلی پیدا کر چکی ہے کہ سڈنی ہک (Sidney Hook) نے بجاطور پر جدید مارکسزم کو مارکس کی آمد ثانی (Marx's Second Coming) کا نام دیا ہے۔ اپنی غیر عملیت کی وجہ سے ایک مبصر کے الفاظ میں کارل مارکس اب پرولتاریوں (Proletariat) کا نہیں بلکہ پروفیسروں (Professoriat) کا چیمپئن بن چکا ہے۔ ٹائمس آف انڈیا، ۱۵ جنوری ۱۹۸۳ء یوجین کیننکا (Eugene keninka) نے شبہ نہ ظاہر کیا ہے کہ ایک متعین اصول جس کو مارکسزم کہا جا سکے کہیں موجود ہے: If there is a coherent doctrine called Marxism. کمیونزم آج اپنے نظریہ کی بنیاد پر کہیں موجود نہیں وہ صرف اس لئے موجود ہے کہ اس کے نام پر ایک طاقتور ریاست قائم ہے اور بہت سے مفادات اس کے ساتھ وابستہ ہو گئے ہیں۔ اب لوگ نظری صداقت کی بنا پر نہیں بلکہ جبر یا مفاد کی بنا پر کمیونسٹ بنے ہوئے ہیں۔ اسی بنا پر ایک مبصر نے کہا ہے کہ یہ ممکن ہے کہ آدمی کمیونسٹ ہو حالانکہ وہ مارکسسٹ نہ ہو۔ It is possible to be a communist without being a Marxist. کمیونسٹ ملکوں میں چونکہ اظہار خیال کی آزادی نہیں ہے۔ اس لئے وہاں کے عوام اپنے احساسات کو لطیفوں کی صورت میں ظاہر کرتے ہیں۔ ہندوستان کا ایک شخص مشرقی کمیونسٹ یورپ کے دورہ پر گیا۔ واپس آکر اس نے اپنے سفر کے جو تاثرات بیان کئے ان میں سے ایک قصہ یہ بھی تھا جس کو

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page