حصہ اول تمہید
Urdu book, p. 14
By Maulana Wahiduddin Khan
اس نے وہاں کی نجی ملاقاتوں میں سنا: One morning a school girl came to her teacher and said very proudly: “Our cat has had a litter of six kittens and they are all Communists.” The teacher was impressed with the child and invited the Inspector to visit the school and see for himself how well doctrinated her students were. A week later the Inspector arrived. “Tell the gentleman about your cats,” the teacher asked her student. “She has had six kittens and they are all democrats,” said the girl. “What!” exclaimed the teacher aghast and let down, “last week you told me they were all Communists. What makes you say now they are democrats?” Since then their eyes have opened,” replied the student. ایک صبح کو ایک اسکول کی لڑکی اپنی ٹیچر کے پاس آئی۔ اس نے فخریہ انداز میں کہا کہ ہماری بلی نے چھ بچے دیے ہیں۔ اور وہ سب کے سب کمیونسٹ ہیں۔ ٹیچر لڑکی کی بات سے بہت متاثر ہوئی۔ اس نے انسپکٹر کو دعوت دی کہ وہ آئے اور خود دیکھے کہ اس کے طلبہ کس قدر تربیت یافتہ ہیں۔ ایک ہفتہ کے بعد انسپکٹر آیا۔ ٹیچر نے لڑکی کو بلایا اور کہا کہ ان صاحب سے اپنی بلی کے بارے میں بتاؤ۔ لڑکی نے کہا کہ ہماری بلی نے چھ بچے دئے تھے اور وہ سب کے سب جمہوریت پسند ہیں۔ ٹیچر کو یہ سن کر تعجب ہوا۔ اس نے صورت حال کی نزاکت کا احساس کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے ہفتہ تم نے بتایا تھا کہ وہ سب کے سب کمیونسٹ ہیں۔ اب تم یہ کیوں کہہ رہی ہو کہ وہ سب کے سب جمہوریت پسند ہیں۔ لڑکی نے جواب دیا کہ اتنے دنوں میں ان بچوں کی آنکھیں کھل گئی ( سنڈے ٹائمنٹس ۱۴ جنوری ۱۹۸۴) روس کے سابق وزیراعظم نکیتا خروشیف نے روسی کمیونسٹ پارٹی کی ۲۰ ویں کانگریس (فروری ۱۹۵۶) میں بتایا تھا کہ اسٹالن کا دور حکومت ظلم اور دہشت کا بد ترین نمونہ تھا۔ خروشیف کا یہ بیان کمیوزم کی عملی ناکامی کا سرکاری اعتراف تھا۔ اس تاریخی بیان کا خلاصہ زیر نظر کتاب کے اگلے صفحات میں موجود ہے۔ اس سلسلہ کا دوسرا انتہائی قابل ذکر واقعہ کمیونسٹ چین کے سرکاری اخبار کا مضمون ہے چین کی کمیونسٹ پارٹی کے سرکاری ترجمان پیپلز ڈیلی نے ، دسمبر ۱۹۸۰ کی اشاعت میں صفحہ اول پر ایک ایڈیٹوریل شائع کیا ہے۔ یہ ایڈیٹوریل گویا مارکسی کیمونزم کی نظریاتی غلطی کا سرکاری اعتراف ہے۔ یہاں ہم پیپلز ڈیلی کے مذکورہ ایڈیٹوریل کا خلاصہ (انگریزی پریس کی رپورٹ کے مطابق ) نقل کر رہے ہیں: Some Marxist and Leninist ideals were no longer relevant. Marx died 101 years ago, and his works were written more than a century ago. Some of these works were simply conjecture at that time, and later underwent tremendous changes. Some of the conjectures were not necessarily all right. There were many things that Marx and Engels, even Lenin, never experienced or had any contact with. We cannot expect the works of Marx and Lenin, at that time, to solve our modern-day problems, that is something we have to bear in mind during our study.

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader