Urdu book · سوشلزم اور اسلام
سوشلزم کا فلسفہ
Urdu book, p. 137
By Maulana Wahiduddin Khan
یہ در اصل مادہ ہے جس نے انسان کو وجود دیا ہے ۔ یہ مادہ ہے جو انسان کو زندہ رکھے ہوئے ہے ۔ یہ مادہ ہے جو انسان کو زندگی کے صحیح اصول دیتا ہے۔ یہ بھی مادہ ہے جو انسان کو اس کی آخری کامیابی تک پہنچادے گا ۔ ایسے ایک نظریہ کو ماننے کے بعد خدا اور مذہب کا کیا سوال باقی رہتا ہے ۔ حقیقت یہ ہے کہ مارکسزم ایک متوازی قسم کا مکمل مذہب ہے ۔ اس کا اپنا ایک مستقل فلسفہ ہے ۔ اس کا اپنا ایک علیحدہ نظام فکر اور نظام عمل ہے ۔ ایک لفظ میں مارکسزم الہامی مذہب کی تردید ہے۔ جہاں مارکسزم ہوگا وہاں مذہب نہیں ہوگا ۔ اور جہاں مذہب ہوگا وہاں مارکسزم نہیں ہوگا ۔ دونوں ایک ساتھ جمع نہیں ہو سکتے ۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader