Urdu book · تعبیر کی غلطی

خط و کتابت مولانا صدر الدین اصلاحی

Urdu book, p. 47

By Maulana Wahiduddin Khan

یہ جواب ظاہر ہے کہ میرے اطمینان کے لیے کافی نہیں تھا۔ کیوں کہ اس میں نہ تو یہ بتایا گیا تھا کہ میری ’’دلیل‘‘ جو صاحب موصوف کو ’’زیر بحث معاملے پر منطبق دکھائی نہیں دیتی ’’ اس کی وجہ کیا ہے، اور نہ اس کی وضاحت تھی کہ اپنے جواب کو میری موجودہ تحریر کے مطابق بنانے کے لیے وہ کیوں رضا مند نہیں ہیں۔ مگر اب میں نے مزید انھیں کوئی خط لکھنا مناسب نہ سمجھا کیوں کہ ان کے جوابات سے اب یہ بات آخری طور پر واضح ہو گئی تھی کہ اس مسئلے پر وہ مزید کچھ کہنے سننے کے لیے قطعاً راضی نہیں ہیں۔ چنانچہ اس کے بعد میں نے ان سے خط و کتابت کا سلسلہ ختم کر دیا۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page