تمہید
Urdu book, p. 35
By Maulana Wahiduddin Khan
کو سمجھ سکتے ہیں ۔ موجودہ زمانے میں تصنیف و تالیف کی بے حد اہمیت ہو گئی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ آج علمی سطح پر جو مسائل چھرتے ہوئے ہیں ان کو صحیح طور پر کتابی شکل ہی میں ایک دوسرے کے سامنے لایا جا سکتا ہے ۔ دور عباسیہ میں یونانی علوم کی اشاعت سے اسلام کے لیے بہت سے ذہنی مسائل پیدا ہوتے جن کے جواب کے لیے علم کلام ایجاد ہوا اور علماء نے قلم کے ذریعہ ان کا جواب دیا ۔ اسی طرح دورِ جدید میں افکار و خیالات کا ایک نیا سیلاب امنڈ آیا ہے جو مختلف پہلوؤں سے اسلام کو چیلنج کر رہا ہے ۔ ہمیں اسلام کی طرف سے اس کا جواب فراہم کرنا ہے ۔ جہاں تک میرا خیال ہے مولانا الیاس صاحب رحمتہ اللہ علیہ کا فکر اس کام کی اہمیت کو پوری طرح تسلیم کرتا ہے ۔ البتہ ان کے الفاظ میں اس کام کو ضرورت حادثہ کے تحت پیدا شدہ کام سمجھنا چاہیئے نہ کہ اس کو اصلی اور عمومی کام سمجھ لیا جائے ۔ اسی طرح ضرورت حادثہ کی اور بہت سی اقسام ہو سکتی ہیں مگر سب کا استقصار یہاں مقصود نہیں ۔ (۱۳۸۶ھ)

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader