Urdu book · تبلیغی تحریک

حضرت جیؒ

Urdu book, p. 36

By Maulana Wahiduddin Khan

حضرت جی ۴ اپریل ۱۹۶۵ء کی شب کو تین بجے ایک ہوائی جہاز دہلی کے ہوائی اڈہ پر اترا ۔ اس میں ایک مسافر تھا جو لاہور سے دہلی لایا گیا تھا۔ مسافر کی آمد ٹھیک اپنے پروگرام کے مطابق ہوئی ۔ مگر اس طرح کہ اس کا جسم تو دہلی آیا اور روح اپنے رب کے پاس ابدی آرام کے لیے پہونچ چکی تھی۔ یہ مولانامحمد یوسف صاحب رحمتہ اللہ علیہ تھے جنہیں تبلیغ کے لوگ عام طور پر "حضرت جی" کہتے ہیں۔ وہ فروری ۱۹۶۵ء کے دوسرے ہفتہ میں براستہ لاہور ڈھاکہ کے اجتماع میں شرکت کے لیے گئے تھے۔ اس سلسلے میں سابق مشرقی پاکستان کے مختلف مقامات کا دورہ کرتے ہوتے دوبارہ مغربی پاکستان واپس آئے اور یہاں بھی مختلف شہروں میں ان کا بہت مصروف پروگرام رہا۔ اس سفر کی آخری منزل لاہور تھی۔ وہاں کے اجتماعات کی کارروائیوں میں بھی مکمل شرکت کی۔ اس کے بعد ۴ اپریل کو جمعہ کے دن بذریعہ ٹرین سہارن پور کے لیے روانہ ہونے والے تھے کہ اسی دن اچانک قلب کا حملہ ہوا اور ۴ بجے دن میں انتقال ہو گیا ۔ انتقال کے بعد جنازہ رات کو لاہور سے دہلی لایا گیا ۔ مولانا محمد یوسف صاحب ۲ مارچ ۱۹۱۷ء کو پیدا ہوئے ۔ اپنے والد مرحوم مولانا محمد الیاس صاحب رحمتہ اللہ علیہ کے انتقال کے بعد ۱۲ جولائی ۱۹۴۴ء کو تبلیغ کا کام سنبھالا اور اکیس سال تک برابر اسی کام میں لگے رہے ۔ اس مختصر مدت میں اتنی زبردست کامیابی حاصل کی کہ وہ تحریک جو میوات کے ان پڑھے مسلمانوں کو کلمہ و نماز سکھانے کی تحریک کے نام سے مشہور تھی اس کو پہلے ملکی اور پھر ایک بین اقوامی تحریک بنا دیا اور ہر طبقہ اور ہر ذہنی سطح کے لوگوں کو اس کثرت سے متاثر کیا کہ ایک بزرگ کے الفاظ میں ” اس کی نظیر قریب کی پچھلی صدیوں میں مشکل سے ملے گی ۔ مولانا محمد منظور نعمانی صاحب راوی ہیں کہ مولانا محمد الیاس صاحب رحمتہ اللہ علیہ کی

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page