تبلیغی تحریک
Urdu book, PDF p. 5
By Maulana Wahiduddin Khan
بسم الله الرحمن الرحيم کسی راہ کی ذلت کو اٹھائے بغیر اس کی عزت کو پہنچنا عادةً ہوتا نہیں ۔ ( مولانا الیاس صاحب کا ملفوظ ) اللہ رب ہیں ، یہ لفظ نہیں بلکہ ایک محنت ہے ۔ اگر کہے کہ میں دکان سے پلتا ہوں یا کسی کھیتی یا ملازمت یا سیاست یا حکومت سے پلتا ہوں تو یہ کہنا لفظ نہیں ہے بلکہ ایک محنت ہے ۔ اتنا کہنے کے بعد محنت شروع ہو جاتی ہے کہ زمین خریدتا ہے ۔ ہل چلاتا ہے ۔ غلہ لا کر بیچتا ہے ۔ جانور اور مکان خریدتا ہے ۔ عرض اس لفظ کے پیچھے لمبی چوڑی محنت کی زندگی ہے ۔ ایسے ہی جب کہا کہ ہمارے رب اللہ ہیں تو بات ختم نہیں ہوئی ۔ بلکہ یہاں سے شروع ہونی کہ جب اللہ پالنے والے ہیں تو غیروں سے پلنے کا یقین نکالو ۔ یہ پہلی محنت ہوئی کہ میں زمین و آسمان اور اس کے اندر کی چیزوں سے نہیں پلتا بلکہ اللہ سے پلتا ہوں ۔ اس کو محنت کر کے دل کا یقین بناؤ ۔ مولانا محمد یوسف صاحب کی تقریر یکم اپریل ۱۹۶۵ء ایمان اور اعمال نبوت کی ایک سطح تو وہ ہے جس پر ہم ہیں اور ایک سطح وہ ہے جس پر سیدنا حضرت ابو بکر صدیق ؓ تھے ۔ ہر آدمی اپنی سطح سے چل کر حضرت ابو بکر صدیق کی سطح تک ہاتھ پاوں مارے ۔ جو جتنا محنت کرے گا اتنا پائے گا ۔ ( مولانا انعام الحسن صاحب کا ملفوظ )

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader