Urdu book · تبلیغی تحریک

تمہید

Urdu book, p. 5

By Maulana Wahiduddin Khan

تمهید زیرِ نظر کتاب "تبلیغی تحریک" کا ایک تعارف ہے۔ اس مجموعہ میں راقم الحروف کے جو مضامین شامل کیے گیے ہیں وہ بہت پہلے لکھے گیے تھے۔ متعدد دوستوں کا اصرار تھا کہ ان کو مجموعہ کی صورت میں شائع کیا جائے ۔ زیر نظر مجموعہ اسی کی تعمیل ہے ۔ ان مضامین کا ابتدائی حوالہ حسب ذیل ہے : مولانا الیاس رحمتہ اللہ علیہ مطبعہ اہتمام الفرقان، دہلی، ذی قعدہ مولانالیاس رحمتہ اللہ علیہ مطبوعہ ماہنامہ الفرقان ذی قعدہ ۱۳۸۶ھ حضرت جی ؒ ماہنامہ الفرقان ربیع الاول ۱۳۸۶ھ دو دن نظام الدین میں ماہنامہ الفرقان رجب ۱۳۸۶ھ ان تین کے علاوہ جو مضامین ہیں وہ متفرق طور پر الجمعیتہ وکیلی یا الرسالہ میں شائع ہوئے تھے ان کے علاوہ مولانا محمد یوسف صاحبؒ کی ایک تقریر بھی شائع کی جا رہی ہے۔ یہ گویا تحریک تبلیغ کا خود رئیس تبلیغ کی زبان سے مستند تعارف ہے۔ تحریکیں عام طور پر دو طرح کی ہوتی ہیں ۔ ایک وہ جو نظام کی بنیاد پر اٹھتی ہیں ۔ دوسری وہ جو انسان کی بنیاد پر اٹھتی ہیں ۔ اول الذکر کا نشانہ اجتماع ہوتا ہے ، اور ثانی الذکر کا نشانہ فرد۔ تبلیغی تحریک وہ تحریک ہے جس کا نشانہ فرد ہے ۔ ایک انسان کو اس کے رب سے جوڑنا، ایک انسان کو آخرت میں کامیاب انجام کے قابل بنانا ، یہ اس کا مقصد ہے ۔ اس کے سوا جو چیزیں ہیں ان کو وہ انعام خداوندی کے خانہ میں ڈالتی ہے نہ کہ براہ راست جدوجہد کے خانہ میں ۔ نہ، یہ تو اس طرح سے نہیں ہے، اس کی قیمت وہ

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page