غیر مسلموں میں تبلیغ
Urdu book, p. 55
By Maulana Wahiduddin Khan
واعتصموا بحبل الله جميعا ولا تفرقوا واذكروا نعمة الله عليكم اذ كنتم اعداء فالف بين قلوبكم فاصبحتم بنعمته اخوانا وكنتم على شفاحفرة من النار فانقذكم منها . " اور اللہ کی رسی کو یعنی اس کی کتاب پاک اور اس کے دین کو سب مل کر مضبوطی سے تھامے رہو یعنی پوری اجتماعیت کے ساتھ اور امت بننے کی صفت کے ساتھ سب مل کر دین کی رسی کو تھامے اور اس میں لگے رہو اور قوم کی بنیاد پر یا علاقہ کی بنیاد پر یا زبان کی بنیاد پر، یا کسی اور بنیاد پر ٹکڑے ٹکڑے نہ ہو۔ اور اللہ کے اس احسان کو نہ بھول لو کہ اس نے تمہارے دلوں کی وہ عداوت اور دشمنی ختم کر کے جو پشتوں سے تم میں چلی آریھی تھی، تمہارے دلوں میں الفت پیدا کر دی اور تمہیں باہم بھائی بھائی بنا دیا۔ اور تم آپس میں لڑتے وقت دوزخ کے کنارے پر کھڑے تھے بس گرے ہی والے تھے کہ اللہ نے تم کو تھام لیا اور دوزخ سے بچا لیا۔ شیطان تمہارے ساتھ ہے اس کا علاج یہ ہے کہ تم میں ایک گروہ ایسا ہو جس کا موضوع ہی بھلائی کی اور نیکی کی طرف بلانا اور ہر برائی اور ہر فساد سے روکنا ہو۔ ولتكن منكم امة يدعون الى الخير ويامرون بالمعروف وينهون عن المنكر واولئك هم المفلحون ط امت میں ایک گروہ وہ ہو جس کا کام اور موضوع ہی یہ ہو کہ وہ دین کی طرف اور ہر قسم کے خیر کی طرف بلائے۔ ایمان کے لیے اور خیر اور نیکی کے راستہ پر چلنے کے لیے محنت کرتا رہے ، نمازوں پر محنت کرے ، ذکر پر محنت کرے ، حضور کے لائے ہوئے علم پر محنت کرے ، برائیوں اور معصیبتوں سے بچانے کے لیے محنت کرے اور ان محنتوں کی وجہ سے امت ایک امت بنی رہے۔ ولا تكونوا كالذين تفرقوا واختلفوا من بعد ما جاءتهم البينت ط واولئك لهم عذاب عظيم ط " جو لوگ ان ہدایتوں کے بعد بھی شیطان کی پیروی کر کے اور الگ الگ راہوں پر چل کے اختلاف پیدا کریں گے اور امت کے امت بننے کو توڑیں گے تو ان پر خدا کی سخت مار پڑے گی۔ ( اولئك لهم عذاب عظيم )

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader