Urdu book · تبلیغی تحریک

تمہید

Urdu book, p. 6

By Maulana Wahiduddin Khan

تبلیغی تحریک کیا ہے ، ایک لفظ میں وہ خدا اور انسان کی دریافت ہے ۔ انسان کی روح ایک ایسا قابلِ اعتماد مرکز چاہتی ہے جو اس کے حوصلوں اور تمناؤں کا مرکز ہو۔ جو اس کے سفرِ حیات کی منزل بن سکے ۔ جس سے وہ سوال کرے اور جواب پائے ۔ جس سے وہ مستقل طور پر اپنے آپ کو وابستہ کر سکے ۔ جو اس کی ہستی کے تمام مطالبات کی تکمیل ہو ۔ اس طرح کے ایک مقام کو پانا ہی روح کے لیے زندگی کا ملنا ہے ۔ اس کے بغیر روح اپنے کو بے جگہ سمجھے گی اور خلا میں معلق پڑی رہے گی ۔ تبلیغی تحریک ، نفسیاتی مفہوم میں ، انسان کی روح کو اس کا مرکز اور مرجع فراہم کرنے کی ایک کوشش ہے ۔ وہ انسان کو خدا سے ملانے کی ایک مہم ہے ۔ تبلیغی تحریک رسول اللہ ﷺ کی اس تشخیص کی بنیاد پر کھڑی کی گئی ہے کہ ــــــــ ہر انسان کے جسم میں ایک عنصر ہے ۔ وہ بگڑتا ہے تو سارا وجود بگڑ جاتا ہے ۔ وہ بنتا ہے تو سارا وجود بن جاتا ہے ۔ یہ عنصر انسان کا قلب ہے ۔ ( الا وهي القلب ) تبلیغ کی ساری کوشش یہ ہے کہ وہ انسان کے اس مرکزی عنصر کی اصلاح کرے ۔ یہ اگر ہاتھ آ گیا تو گویا کارخانہ کا سویچ بورڈ ہاتھ آگیا۔ اور اگر یہ ہاتھ نہیں آیا تو سب کچھ پا کر ہلکا سا ترو تازہ ہو گیا، روز مرہ کے یہ بھی گویا کچھ نہیں ملا۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page