Urdu book · تبلیغی تحریک

غیر مسلموں میں تبلیغ

Urdu book, p. 80

By Maulana Wahiduddin Khan

یہ دونوں کام کوئی ایک شخص یا گروہ انجام نہیں دے سکتا جو کچھ ممکن ہے وہ صرف یہ کہ دونوں ایک دوسرے کو تسلیم کریں ، دونوں ایک دوسرے کے مشورے سے اپنے امور انجام دیں اور دونوں کم از کم انفرادی سطح پر، ایک دوسرے سے تعاون کو گوارا کرتے رہیں۔ بجلی پاور ہاؤس میں پیدا کی جاتی ہے اور مشینیں لوہے کے کارخانوں میں ، مگر دونوں اس بنیاد پر کام کرتے ہیں کہ دونوں کو ایک جگہ ملنا ہے ، اسی ملنے میں ساری برکت ہے اور اسی سے دونوں کی معنویت پوری طرح نمایاں ہوتی ہے اس قسم کا ذہنی اتحاد اگر امت کے اندر پیدا ہو جائے تو اس کے عظیم نتائج برآمد ہوں گے۔ حتیٰ کہ ہم دیکھیں گے کہ احیائے اسلام کا وہ خواب مہینوں اور سالوں میں واقعہ بن رہا ہے جس کا ہم صدیوں سے ناکام انتظار کر رہے ہیں۔ (۱۳۸۶ھ)

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page