Urdu book · تبلیغی تحریک

غیر مسلموں میں تبلیغ

Urdu book, p. 85

By Maulana Wahiduddin Khan

تبلیغ کی زبان کسی تحریک کی خصوصیات میں سے ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ وہ اپنی ایک زبان پیدا کرتی ہے۔ تبلیغی تحریک نے بھی اپنے کارکنوں کو ایک مخصوص زبان اور طرز ادا دیا جو اس طرح رائج ہو کہ ہزاروں افراد کی زبان سے بے تکلف ادا ہونے لگا۔ مثلاً مسجد میں تبلیغی جماعت کا اجتماع ہو رہا ہے اس میں شرکت کی دعوت دینی ہے تو اس طرح کہیں گے ۔ " بھائی مسجد میں کچھ فکر کی بات ہو رہی ہے ، آؤ وہاں چلیں۔ مولانا یوسف صاحب ایک مکتوب میں لکھتے ہیں ۔ " جب محلوں کی مساجد میں ہفتوں کی دو گشتوں کے ذریعہ فی گھر ایک آدمی تین چلے کے لیے نکلنے کی آواز لگ رہی ہوگی۔ تعلیموں اور تسبیحات پر احباب جڑرہے ہوں گے ۔ ہر مسجد سے تین دن کے لیے جماعتیں نکالنے کی کوششیں ہو رہی ہوں گی تو شب جمعہ کا اجتماع صحیح منہج پر ہوگا اور کام کے بڑھنے کی صورتیں بنیں گی .... مشورے سے ایسے احباب سے عموماً دعوت دلوانی جائے جو محنت کے میدان میں ہوں اور جن کی طبیعت پر کام کے تقاضے غالب ہوں بہت ہی فکر و اہتمام سے تشکیلیں کی جائیں ۔ اگر اوقات وصول نہ ہوں تو رات کو بھی محنت کی جائے ۔ رو رو کر مانگا جائے ...... تمام انبیاء علیہم السلام اپنے اپنے زمانے میں کسی نہ کسی نقشہ کے مقابلہ پر آئے اور بتایا کہ کامیابی کا اس نقشہ سے کوئی تعلق نہیں ہے "۔ ایک اور مکتوب میں لکھتے ہیں " جزیرہ عرب کو دین حیات کے لیے جان پہچانے کا مرکز قرار دے کر اس میں طریق جہد کے سیکھنے سکھانے کا رواج ڈال کر ہر طرف دین حیات کے لیے بیٹھو کریں کھانے کے لیے مقامی احباب کے ساتھ مل کر روانہ کرنے کا رخ ڈالا جائے ..... تین تین چلہ کی جم کر دعوت دیں ..... غزار بروکس مپرس طبقات میں کام کا ضرور پھیر ڈالیں "۔ اپنے شہر یا بستی کے قریب دیہات میں کام کی فضا بنے اس کے لیے ہر مسجد سے تین یوم کے لیے جماعتیں پانچ پانچ کوس کے علاقے میں جائیں "۔ ماہ رمضان کے ایک مکتوب میں لکھتے ہیں : " کیا ہی اچھا ہو کہ اس مبارک زمانہ میں تین تین چلوں کے لیے تشکیل کر کے جماعتیں روانہ کی جائیں تاکہ ارکان اسلام کی حیات والی محنت کا حساب اس ماہ میں قائم ہو۔ اور اس ماہ میں چلے کے لیے نکلنے کی برکت سے زیادہ وقت کے لیے اللہ رب العزت کے راستہ میں رواج پڑ جائے "۔ یہ نمونہ کے چند ٹکڑے ہیں۔ اسی طرح جماعت نے ایک مستقل تبلیغی زبان پیدا کی جس کے اندر سادگی کے ساتھ گہرائی اور تحریکی شدت کے ساتھ مٹھاس کی عجیب و غریب آمیزش تھی ۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page