Urdu book · تبلیغی تحریک
ثواب کی طاقت
Urdu book, PDF p. 97
By Maulana Wahiduddin Khan
تبلیغی تحریک
تحریکیں عام طور پر دو طرح کی ہوتی ہیں۔ ایک وہ جو نظام کی بنیاد پر اٹھتی ہیں۔ دوسری وہ جو انسان کی بنیاد پر اٹھتی ہیں۔ ایک کا نشانہ اجتماع ہوتا ہے، اور دوسری کا نشانہ فرد۔ تبلیغی تحریک وہ تحریک ہے جس کا نشانہ فرد ہے۔ ایک انسان کو اس کے رب سے جوڑنا۔ ایک انسان کو آخرت میں کامیاب انجام کے قابل بنانا، اصولی طور پر یہی اس تحریک کا بنیادی مقصد ہے۔
