Urdu book · تعمیر حیات

تعمیر حیات

Urdu book, p. 133

By Maulana Wahiduddin Khan

اس سلسلے میں ہندوستان کے مشہور کھلاڑی مسٹر منوج پر بھا کر کا انٹرویو اخباروں میں شائع ہوا ہے۔ اس کو ویڈیو میگزین (Sports Channel) نے ریکارڈ کیا تھا۔ مسٹر پر بھا کر نے کہا: انڈیا کو عمران خان جیسے ایک کیپٹن کی ضرورت ہے جو ہماری ٹیم کو متحرک کرے میرا خیال ہے کہ ٹیم اور کیپٹن میں عمر کی طرح کچھ فرق ہونا چاہیے ۔ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ عمران کس طرح اپنا کام کر رہے ہیں۔ وہ ایک حیرت انگیز شخص ہیں ۔ ہم کو اس قسم کے کیپٹن کی ضرورت ہے جو ایک اچھا قائد بن سکے ۔ یہ ہے وہ چیز جس کی ہمیں ضرورت ہے ۔ ورنہ ہمارے پاس بہترین ٹیم ہے۔ (ٹائمز آف انڈیا ، ہندوستان ٹائمز ، 26 مارچ 1992) انسان کمال کو پسند کرتا ہے کوئی شخص کمال کا مظاہرہ کرے تو دیکھنے والا اس سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہتا۔ کمال موافقت اور مخالفت سے بلند ہو کر اپنے آپ کو منوالینا ہے۔ کسی بھی میدان میں اگر آپ کمال پیدا کر لیں تو انسان آپ کی قدر دانی اور اعتراف پر مجبور ہو جائے گا، خواہ بظاہر آپ غیر قوم کے فرد کیوں نہ ہوں۔ خدا کا قانون یہ ایک دکان دار کا قصہ ہے۔ اس کے یہاں گھی کا کاروبار تھا۔ پہلے وہ ایک معمولی خوردہ فروش تھا۔ دھیرے دھیرے اس کا کاروبار بڑھتا رہا یہاں تک کہ وہ گھی کا ہول سیل

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page