Urdu book · تعمیر حیات

مستقبل کو جانیے

Urdu book, p. 148

By Maulana Wahiduddin Khan

اس وقت سر ایڈورڈ کوک (Sir Edward Coke, 1552-1634) عدالتِ عالیہ کے چیف جسٹس تھے۔ انھوں نے مقدمہ کی سماعت کرنے کے بعد جان بیٹ کے حق میں فیصلہ دیا۔ انھوں نے کہا کہ بادشاہ کو پارلیمنٹ کی اجازت کے بغیر ازخود کوئی ٹیکس عائد کرنے کا اختیار نہیں ہے۔ جسٹس کوک کے اس فیصلہ پر بادشاہ بہت برہم ہوا۔ اس نے اپنے شاہی اختیارات سے جسٹس کوک کو عدالتی عہدہ سے ڈس مس کر دیا ، اور اپنے حکم کے تحت شاہی ٹیکس کے قانون کو دوبارہ بحال کر دیا (انسائیکلو پیڈیا برٹانیکا ، جلد 3، صفحہ 241-240)۔ اس واقعہ کو اب تقریباً چار سو سال گزر چکے ہیں۔ آج صورت حال مکمل طور پر بدل چکی ہے ۔ آج برطانیہ میں اور دوسرے ملکوں میں مسلم طور پر مان لیا گیا ہے کہ پارلیمنٹ سب سے بڑا قانونی ادارہ ہے۔ بادشاہ یا کوئی بھی شخصیت اس کے ماتحت ہے، نہ کہ اس کے اوپر۔ موجودہ دنیا میں ہر آدمی کا یہ حال ہے کہ وہ ایسے الفاظ بول رہا ہے جو آئندہ بے حقیقت ہو جانے والے ہیں۔ ہر انسان ایسے عمل میں سرگرم ہے جس کی کوئی قیمت اس کو موت کے بعد کی زندگی میں ملنے والی نہیں۔ کامیاب وہ ہے جس کا قول و عمل آخرت کی دنیا میں باوزن ٹھہرے، اور نا کام وہ ہے جس کا قول و عمل آخرت میں بے وزن ہو جائے۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page