Urdu book · تعمیر حیات
ایک مثال
Urdu book, p. 152
By Maulana Wahiduddin Khan
کامیابی یقینی ہے۔ مگر کوشش صرف ایک بار عمل کرنے کا نام نہیں۔ کوشش ایک مسلسل عمل ہے۔ کوشش کا عمل ہر حال میں جاری رہتا ہے، نہ صرف ناکامی کے بعد بلکہ کامیابی کے بعد بھی۔ اسی کے ساتھ یہ بھی ضروری ہے کہ آدمی جس مقصد کے لیے کوشش کرے، وہ اس کے خلاف عمل نہ کر رہا ہو۔ مثلاً ایک ڈاکٹر جب کلینک کرے تو اس کے لیے یہ بھی ضروری ہے کہ لوگوں میں اس کی تصویر یہ نہ بنے کہ اس کو صرف مال سے دلچسپی ہے، مریضوں کی شفایابی سے اس کو کوئی دلچسپی نہیں۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader