تعمیر حیات
Urdu book, p. 163
By Maulana Wahiduddin Khan
اور اقدام۔ وہ اس سے واقف تھے کہ پاکستان میں سوزوکی کمپنی کی گاڑیاں چل رہی ہیں۔ پھر انھوں نے پیشگی طور پر یہ اندازہ کیا کہ جلدی ہی ہندوستان میں ان گاڑیوں کی سروس اور مرمت کا کام شروع ہونے والا ہے۔ پھر ان کے اندر یہ جرات تھی کہ وہ اس کی طرف اقدام کر سکیں۔ انھیں اوصاف کا نام تجارتی شعور ہے۔ اور جس آدمی کے اندر یہ تجارتی شعور ہو وہ اس دنیا میں کامیاب ہو کر رہتا ہے۔ کامیابی ایک ففٹی ففٹی کا معاملہ ہے۔ اس کا تعلق پچاس فیصد امکانات سے ہے، اور پچاس فیصد اس کو استعمال کرنے کی صلاحیت سے۔ غیر ضروری ٹکراؤ مسٹر البرٹ ہورانی (1993-1915 Albert Hourani) مغربی ایشیا کے امور کے ماہر سمجھے جاتے ہیں۔ ان کی مشہور کتاب ہے جس کا نام ہے ۔ عرب قوموں کی ایک تاریخ: A History of the Arab Peoples اس کتاب میں وہ لکھتے ہیں کہ عرب ملکوں کے لیے بہترین سیاسی پالیسی سیکولرزم ہے۔ ان کے الفاظ میں مذہب اور سیاسی زندگی کی علیحدگی موجودہ دنیا میں کامیاب قومی زندگی کی واحد شرط ہے: The separation of religion from political life seemed to be a condition of successful national life in the modern world. موجودہ زمانے میں روشن خیال طبقہ کا یہ کہنا ہے کہ مذہب کو نجی دائرے میں محدود رہنا چاہیے۔ مذہب اور سیاست کے درمیان علیحدگی پر امن سماج کی تعمیر کے لیے لازمی شرط ہے۔ اس کے جواب میں موجودہ زمانے کے اسلام پسند شدید ردِ عمل کا اظہار کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ مذہب اور سیاست دونوں لازم اور ملزوم ہیں۔ ان کو ایک دوسرے سے الگ نہیں کیا جا سکتا۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader