Urdu book · تعمیر حیات

بدخواہی نہیں

Urdu book, p. 173

By Maulana Wahiduddin Khan

بدخواہی نہیں کوئی بھی شخص اتنا طاقت ور نہیں کہ وہ اپنا برا کیے بغیر دوسرے کا برا کر سکے ؃ ہر برائی سب سے پہلے اپنے لیے برائی ہے۔ اس کے بعد ہی وہ کسی دوسرے کے لیے برائی بن سکتی ہے۔ آپ کسی کی ترقی کو روکنا چاہیں تو سب سے پہلے اپنے اندر حسد پیدا کرنا ہوگا۔ اپنے اندر حسد کی آگ بھڑکانے کے بعد ہی آپ دوسرے کی ترقی کے خلاف کوئی سازش کر سکتے ہیں۔ آپ کسی کو مارنا چاہیں تو سب سے پہلے اپنے سینہ کو تخریب کاری کا اڈا بنانا پڑے گا۔ اس کے بعد ہی آپ کسی کو اپنے تخریبی منصوبہ کا نشانہ بنا سکتے ہیں۔ اس دنیا میں سب سے بڑی برائی دوسرے کا برا چاہنا ہے۔ کیوں کہ آپ خواہ دوسرے کا برا نہ کر سکیں، مگر اپنا برا یقیناً کر لیتے ہیں۔ دوسرے کو تباہ کرنا کسی آدمی کے اختیار میں نہیں، مگر جب کوئی شخص کسی دوسرے کی تباہی کا نقشہ بناتا ہے تو اپنے آپ کو یقیناً تباہ کر لیتا ہے۔ اگر آپ کسی دوسرے کو نقصان پہنچانا چاہیں تو یہ اس کے بغیر نہیں ہو سکتا کہ آپ دوسرے کے خلاف سوچیں۔ اس کے خلاف نقصان کی تدبیریں کریں۔ اپنی کوششوں کو منفی رخ پر چلانا شروع کر دیں۔ یہ تمام چیزیں اپنی تباہی کا سامان ہیں۔ یہ دوسرے کی بدخواہی کی خاطر خود اپنی ذات کا بد خواہ بننا ہے۔ اگر آپ دوسرے کے خلاف اپنے اقدام میں کامیاب ہو جائیں تب بھی دوسرے کو نقصان پہنچانے کے لیے آپ خود اپنے جان و مال کا بہت سا نقصان کرتے ہیں۔ دوسرے کو زخم پہنچانے کی کوشش میں خود اپنے آپ کو بھی زخمی کر چکے ہوتے ہیں۔ پھر ایسی کارروائی سے کیا فائدہ۔ دوسرے کی بدخواہی صرف دوسرے کی بدخواہی نہیں، اس کے ساتھ وہ خود اپنی بدخواہی

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page