Urdu book · تعمیر حیات

تعمیر حیات

Urdu book, p. 196

By Maulana Wahiduddin Khan

کرے گا۔ اور جو شخص اس کو پہچاننے میں دیر لگا دے ، وہ اس سے بڑا فائدہ حاصل کرنے میں ناکام رہے گا۔ جب ایک موقع آپ کے ہاتھ سے نکل جائے تو آپ اپنی اس محرومی کو اس طرح یافت میں بدل سکتے ہیں کہ پورے معاملے پر بے لاگ انداز میں سوچیں ۔ اس طرح آپ کے اندر یہ سمجھ پیدا ہوگی کہ دوسری بار جب ایک موقع آئے تو آپ فوراً اس کو پہچان لیں، اور پہلے ہی لمحہ میں اس کو استعمال کر کے آگے بڑھ جائیں۔ زندگی میں کچھ لمحَات فیصلہ کے لحمات ہوتے ہیں، ان لمحات میں چوک جانا ایک ایسا نقصان ہے جس کی تلافی بعد کو ممکن نہیں ہوتی ۔ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ آدمی ان مخصوص لمحات کو پہچان نہیں پاتا۔ وہ غفلت میں ان لمحات کو ضائع کر دیتا ہے۔ بعد کو وہ جاگتا ہے، مگر اب اس کے لیے افسوس کرنے کے سوا اور کچھ نہیں ہوتا۔ ہر بار جب آپ کے دروازہ پر کھٹکھٹانے کی آواز آئے تو فوراً اس پر دھیان دیجیے ۔ کیا معلوم کسی بڑی کامیابی کا موقع آپ کے دروازہ پر آپ کا انتظار کر رہا ہو۔ آنے والے موقع کا استعمال کیجیے، کیوں کہ جو موقع ایک بار آ کر واپس چلا جائے وہ دوبارہ آپ کے پاس لوٹ کر آنے والا نہیں۔ اکثر لوگوں کی محرومی مواقع کو کھونے کا نام ہوتی ہے ۔ وہ دوسروں کے خلاف احتجاج کرتے ہیں، حالانکہ اصل حقیقت یہ ہوتی ہے کہ وہ مواقع کو وقت پر استعمال نہ کر سکے ۔ دُس اقوال امریکہ میں چھپی ہوئی ایک کتاب نظر سے گزری۔ یہ کتاب ایک کامیاب امریکی تاجر کی لکھی ہوئی ہے۔ اس نے یہ کتاب اپنے 20 سالہ تجارتی تجربات کی روشنی میں تیار کی ہے۔ اس

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page