Urdu book · تعمیر حیات

کامیابی کی شرط

Urdu book, p. 199

By Maulana Wahiduddin Khan

جو آدمی ایک شرط کو لے اور دوسری کو چھوڑ دے، وہ اسباب کی اس دنیا میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا۔ دنیا کی بیشتر ناکامیاں اسی اصول کی خلاف ورزی کا نتیجہ ہیں۔ یہاں ہر ایک کو یہ کرنا ہے کہ وہ اپنے مقصد کے لیے مثبت جد و جہد کرنے کے ساتھ اس کا بھی خصوصی اہتمام کرے کہ وہ اپنے آپ کو کسی مخالف مقصد میں نہ پھنسائے۔ مثلاً ایک شخص اگر اپنی زندگی کی تعمیر کے ساتھ لڑائی جھگڑا نہ چھوڑے تو وہ اپنے مقصد کے حصول میں ناکام رہے گا۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page