Urdu book · تعمیر حیات

بیس سال بعد

Urdu book, p. 251

By Maulana Wahiduddin Khan

بیس سال بعد ” کولمبس نے امریکہ کو در یافت کیا“۔ چھ لفظ کے اس جملہ کو آج ایک شخص چھ سیکنڈ سے بھی کم وقت میں اپنی زبان سے ادا کر سکتا ہے۔ مگر اس واقعے کو ظہور میں لانے کے لیے کولمبس کو 20 پر مشقت سال صرف کرنے پڑے۔ کرسٹوفر کولمبس (Christopher Columbus) 1451 میں اٹلی میں پیدا ہوا۔ 1506 میں اسپین میں اس کی وفات ہوئی۔ امریکہ کی دریافت حقیقتاً یورپ کے لیے مشرق کا سمندری راستہ دریافت کرنے کی کوشش کا ایک ضمنی حاصل (by-product) تھی۔ کولمبس نے 1484 میں پرتگال کے شاہ جان دوم (John II) سے درخواست کی کہ وہ اس بحری سفر کے لیے اس کی مدد کرے۔ مگر شاہ پرتگال نے اس کو بے فائدہ سمجھ کر مدد کرنے سے انکار کر دیا۔ اس کے بعد کولمبس نے کیسٹل (Castile) کی ملکہ ازبیلا (Isabella) سے مدد کی درخواست کی، یہاں بھی اس کو مثبت جواب نہیں ملا۔ تا ہم کولمبس نے اپنی کوشش جاری رکھی یہاں تک کہ آٹھ سال کے بعد ملکہ نے اس کو کشتیاں اور ضروری سامان مہیا کر دیا۔ کولمبس نے تین کشتیوں کے ساتھ اپنا پہلا سفر 13 اگست 1492 کو شروع کیا۔ تاہم اس سفر میں وہ امریکہ کے ساحل تک پہنچنے میں کامیاب نہ ہو سکا۔ ہر قسم کی مشکلات اور آزمائشوں کے باوجود کولمبس اپنی کوشش میں لگا رہا۔ آخر کار چوتھے سفر کے بعد 1504 میں وہ ”نئی دنیا“ کو دریافت کرنے میں کامیاب ہو گیا (انسائیکلو پیڈیا برٹانیکا، جلد 10، صفحہ 691)۔ کولمبس سے پہلے دنیا دو حصوں میں بٹی ہوئی تھی۔ کولمبس کی دریافت نے (نئی اور پرانی) دونوں دنیاؤں کو ملا کر ایک کر دیا۔ یہ بلاشبہ

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page