Urdu book · تعمیر حیات

غیر معمولی انسان

Urdu book, p. 256

By Maulana Wahiduddin Khan

ہیں۔ اس نے جو باتیں کہیں ان میں سے ایک بات جنگ کے وقت فوجیوں کی صفت (quality) اور سالمیت (integrity) کے بارے میں تھی۔ اس نے کہا کہ جب جنگی مقابلہ جاری ہو تو فوجی حیرت انگیز طور پر اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ وہ مشکلات سے بے پروا ہو کر اپنے فرائض انجام دیتے ہیں۔ جنگ میں یہ فوجی عام فوجی نہیں ہوتے ، وہ سب کے سب غیر معمولی لوگ بن جاتے ہیں : In battle there are no ordinary soldiers; they are all extraordinary. (p.4) امریکی صحافی نے جو بات فوجیوں کے بارے میں کہی، وہ ہر انسان اور ہر مقابلے کے لیے یکساں طور پر صحیح ہے۔ انسان کے اندر پیدائشی طور پر بے شمار صلاحیتیں ہیں ۔ عام حالات میں یہ صلاحیتیں سوئی ہوئی رہتی ہیں ۔ مگر جب کوئی خطرہ پیش آتا ہے ، جب چیلنج کی صورت حال سامنے آتی ہے تو اچانک انسان کی تمام سوئی ہوئی صلاحیتیں جاگ اٹھتی ہیں ۔ اس سے پہلے اگر اس کے پاور ہاؤس کا صرف ایک بلب جل رہا تھا تو اب اس کے تمام بلب بیک وقت جل اٹھتے ہیں۔ اب اس کی عقل زیادہ گہری سوچ کا ثبوت دیتی ہے۔ اس کا جسم مزید طاقتوں کے ساتھ متحرک ہو جاتا ہے۔ اس کی پوری ہستی ایک ہیروانہ کردار کے لیے تیار ہو جاتی ہے۔ چینلچ کمزور انسان کو طاقتور انسان بنا دیتا ہے۔ وہ نادان آدمی کو ہوشیار آدمی بنا دیتا ہے۔ چینلچ بظاہر ایک رکاوٹ ہے، مگر اپنے نتیجہ کے اعتبار سے وہ اعلیٰ ترین ترقی کا سب سے بڑا زینہ ہے ۔ مقابلہ پیش آنے سے پہلے ہر انسان ایک معمولی انسان ہے، مگر مقابلہ پیش آنے کے بعد ہر انسان غیر معمولی انسان بن جاتا ہے۔ جہاں اسکوپ نہ ہو وہاں زیادہ اسکوپ ہوتا ہے ۔ جہاں بظاہر ہر مواقع نہ ہوں وہاں اور زیادہ بڑے مواقع کے لیے چھپے ہوئے ہوتے ہیں ۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page