Urdu book · تعمیر حیات

تعمیر حیات

Urdu book, p. 285

By Maulana Wahiduddin Khan

پیش آنے پر وہ بے ہمت نہیں ہوتے، بلکہ مزید طاقت کے ساتھ اس کا مقابلہ کرتے ہیں۔ دسمبر 1989 میں دورہ پاکستان کے آغاز میں اظہر الدین کا ٹسٹ کیرئیر خطرہ میں پڑ گیا تھا۔ کیوں کہ فیصل آباد ٹسٹ کی پہلی باری میں وہ کوئی خاص اسکور نہ کر سکے تھے، بلکہ صفر پر ہی آؤٹ ہو گئے تھے۔ لیکن دوسری باری میں شاندار سنچری بنا کر انھوں نے اپنا ٹسٹ کیرئیر تباہ ہونے سے بچالیا۔ ٹائمس آف انڈیا (2 جنوری 1990) کی رپورٹ کے مطابق سلکشن کمیٹی کے چیرمین مسٹر راج سنگھ دونگر پور نے کہا کہ اظہر الدین کو منتخب کرنے کی وجہ یہ ہے کہ وہ چیلنج کا مقابلہ کرنے کو محبوب رکھتے ہیں، جیسا کہ پاکستان کے دورہ میں دیکھا گیا جہاں وہ پہلے ٹسٹ میں چننے نہ جانے کے قریب پہنچ گئے تھے۔ اور یہ قیادت کی نہایت اہم خصوصیت ہے: He loves getting out of challenging situations, as was seen on the tour of Pakistan where he was on the verge of being dropped from the first Test, and that's an important ingredient in leadership. یہ دنیا چیلنج کی دنیا ہے۔ یہاں وہی لوگ کامیاب ہوتے ہیں جو چیلنج کا سامنا کرنے کا حوصلہ رکھتے ہوں۔ یہ صفت کسی آدمی کے اندر جتنی زیادہ ہوگی اتنی ہی زیادہ بڑی کامیابی وہ اس دنیا میں حاصل کرے گا۔ ضمیر کی طاقت ابوالبرکات علوی ( 63 سال) نظام پور ضلع اعظم گڑھ (یوپی) کے رہنے والے ہیں۔ 29 اگست 1989 کی ملاقات میں انھوں نے اپنے علاقے کا ایک واقعہ بتایا جس میں بہت بڑا سبق ہے۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page