دین کا کائنات
Urdu book, p. 20
By Maulana Wahiduddin Khan
کرے ۔ آیت سے مزید یہ معلوم ہوتا ہے کہ اپنے عملی ریکارڈ کے مطابق ، خدا کی عدالت میں انسانوں کے دو مختلف گروہ قرار دئے جائیں گے ۔ ایک وہ گروہ جس نے اپنے آپ کو خدا کے تخلیقی نقشہ کے مطابق بنایا۔ جس نے وہی کیا جو خدا کی مرضی کے مطابق تھا اور وہ نہیں کیا جو خدا کی مرضی کے خلاف تھا۔ یہ لوگ خدا کے پسندیدہ بندے قرار پائیں گے ۔ وہ خدا کی پر راحت جنتوں میں بسائے جائیں گے جہاں وہ ابدی طور پر خوشیوں کی زندگی گزارتے رہیں گے ۔ دوسرا گروہ وہ ہے جو اپنے آپ کو خدا کے تخلیقی نقشہ کے تابع نہ بنائے ۔ خواہ وہ کھلم کھلا خدا کے تخلیقی نقشہ کو ماننے سے انکار کرے یا وہ منافقت کی زندگی اختیار کرے ۔ یعنی بظاہر وہ خدا پرستوں کے ساتھ ملا ہوا ہو مگر اپنی حقیقت کے اعتبار سے اس کا دین خود پرستی ہو نہ کہ خدا پرستی۔ یہ دونوں ہی گروہ ظاہری اختلاف کے باوجود ایک ہی انجام کے مستحق قرار پائیں گے۔ دونوں کو یکساں طور پر جہنم میں ڈال دیا جائے گا جہاں وہ ابدی طور پر اپنی سرکشی کی سزا بھگتے رہیں ۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader