Urdu book · تعمیر انسانیت

مستقبل کی قیادت

Urdu book, p. 224

By Maulana Wahiduddin Khan

کے اندر صحیح سیاسی شعور پیدا کیا جائے تاکہ وہ جذباتی سیاست کے بجائے تعمیری سیاست کا طریقہ اختیار کر سکیں اور یہاں کے سیاسی مواقع کو مفید طور پر استعمال کرنے کے قابل ہو جائیں۔ ۱۔ مسلمانوں کو اس ملک میں مثبت سیاست کا طریقہ اختیار کرنا چاہیے۔ حالات کے اعتبار سے اس کی ایک ابتدائی تدبیر یہ ہو سکتی ہے کہ وہ مسلم۔ کرسچین محاذ بنانے کی کوشش کریں۔ اس محاذ کا مقصد اپنے حقوق کا حصول نہیں ہو گا بلکہ یہ ہو گا کہ وہ ملک کی عمومی تعمیر میں اپنا مثبت رول زیادہ مضبوط اور مستحکم طور پر ادا کر سکیں۔ اگر حقیقی معنوں میں یہ مسلم۔ کرسچین محاذ بن جائے تو اس کے بعد یقینی طور پر دلت بھی اس میں شامل ہو جائیں گے۔ حتی کہ ملک کے دوسرے کئی طبقے بھی۔ یہ کام اگر خالص تعمیری انداز میں کیا جائے تو یہ بھی ممکن ہے کہ کسی وقت یہ محاذ ملک میں صالح سیاسی قیادت کا خلا بھی پر کرنے کے قابل ہو جائے۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page