Urdu book · تعمیرملت

عقل سے کام لیجئے نہ کہ جذبات سے

Urdu book, p. 24

By Maulana Wahiduddin Khan

عقل سے کام لیجئے نہ کہ جذبات سے کسی شخص یا گروہ کی کامیابی کا راز کیا ہے۔ ایک لفظ میں یہ کہ: وہ انتہائی جذباتی مواقع پر انتہائی عقلی فیصلے کر سکے۔ اسی کو صبر کہتے ہیں۔ زندگی ایک مسلسل امتحان ہے جس میں بار بار ایسے مواقع آتے ہیں کہ آدمی جذبات سے مغلوب ہو جائے، وہ متاثرہ ذہن کے تحت کارروائی کرنے لگے۔ ایسے مواقع پر اپنے عقل وہوش کو باقی رکھنا اور واقعات سے الگ ہو کر واقعات کے بارے میں فیصلہ کرنا قرآن کی اصطلاح میں صبر ہے اور یہی کسی کی کامیابی کی واحد یقینی ضمانت ہے ۔ ولكم النصر ما صبرتم کہ سرکاری مشین کی سست رفتاری اور اس کا طریقہ جو پہلے تھا وہی اب بھی کیوں ہے۔ حکمراں پارٹی کی تبدیلی کے با وجود اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ مسٹر پائی نے جواب دیا "لوگوں نے موجودہ حکومت سے کسی بہتر چیز کی توقع کیوں کر لی تھی ۔ وہ آخر ہماری ہی "بی ٹیم" تو ہیں۔ اس میں ان مسلمانوں کے لئے بھی سبق ہے جو ایک ملکی پارٹی کو ہٹا کر دوسری ملکی پارٹی کو بر سر اقتدار لانے میں ملت کے مستقبل کا سیاسی خواب دیکھا کرتے ہیں۔ وہ بھول جاتے ہیں کہ ایک کو ہٹا کر جس دوسرے کو وہ اوپر لائیں گے، وہ بھی پچھلے کھلاڑیوں ہی کی "بی ٹیم " ہوگی ۔ وہ انھیں کھلاڑیوں کی بی ٹیم ہوگی Second Eleven Mr T. A. Pai, ex-Cabinet Minister, when asked to comment on the "no-change" in the style of functioning and the poor perform- ance of the Government, is said to have re- marked: "Why should anyone have expected anything better from them? They are only our B team." The Illustrated Weekly of India Mar 14, 1978 مسٹر ٹی۔ اے۔ پائی اندرا حکومت میں وزیر کابینہ تھے ۔ ان سے موجودہ جنتا حکومت کے بارے میں پوچھا گیا

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page