Urdu book · تعمیرملت

یا الہی یہ ماجرا کیا ہے

Urdu book, p. 39

By Maulana Wahiduddin Khan

صحراٹ کے سامنے کھڑے ہو کر ت لو ناکامی کا سوال نہیں جو حرکت کرنا چاہے اس کا راستہ کبھی بند نہیں ہوتا۔ گیس نیچے نہیں سماتی تو اوپر اٹھ کر اپنے لیے جگہ حاصل کر لیتی ہے۔ پانی کو اونچائی آگے بڑھنے نہیں دیتی تو وہ نشیب کی طرف بہہ کر اپنا راستہ بنا لیتا ہے۔ درخت سطح پر قائم نہیں ہو سکتا تو وہ زمین کو پھاڑ کر اس سے اپنے لئے زندگی کا حق وصول کرتا ہے۔ یہی طریقہ آپ کو بھی اختیار کرنا ہے، آپ کا پہلا کام یہ ہے کہ اپنے آپ کو سمجھیں، اپنی قوتوں کو صحیح ڈھنگ سے ترتیب دیں اور پھر ماحول کو سمجھ کر ماحول کے اندر اس طرح گھسیں کہ اسکے مقابلہ میں اپنی اہلیت ثابت کرنے کے لیے آپ پوری طرح مسلح ہوں۔ حالات سے اپنی اہمیت منوانے کے لیے آپ نے ضروری سامان کر لیا ہو لیاقت پیدا کیجئے اور دانش مندی کے ساتھ اپنے لئے راہ نکالئے، اس کے بعد آپ کو کبھی ماحول سے شکایت نہ ہوگی۔ زندگی کی کسی منزل پر آپ اپنے کو ناکام محسوس نہیں کریں گے۔ ناکامی اور مایوسی صرف وہیں آتی ہے جہاں زندگی کی ضروری شرطیں پوری کرنے میں کوئی کوتاہی رہ گئی ہو۔ ناکافی تیاری کے ساتھ کیا ہوا اقدام مسئلہ کو پہلے سے زیادہ سنگین بنا دیتا ہے اس کے بعد آپ نے دس سال مدینہ میں قیام فرمایا۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page