Urdu book · تعمیرِ شخصیت

سوال وجواب

Urdu book, p. 484

By Maulana Wahiduddin Khan

سوال آپ نے کشمیر کی نسبت سے کافی لکھا ہے۔ یہ کشمیریوں کے ساتھ آپ کی خیر خواہی کی دلیل ہے۔ آپ نے " کشمیر میں امن" (Peace in Kashmir) اور "صبح کشمیر" (The Dawn over Kashmir) نام کی کتابوں کو تحریر کر کے کشمیریوں کو صحیح رہنمائی دی ہے۔ ایک اگر historical document ہے تو دوسری ideological document ہے۔ دونوں تحریروں میں تاریخ اور مذہب کی حقیقی تصویر پیش کی گئی ہے۔ میں کشمیر کے gun culture میں جوان ہوا، لہٰذا میں کشمیر کے صوفی کلچر سے عملاً بے خبر ہوں ۔ البتہ میرے والد بتاتے ہیں کہ ” میں جب اپنے بچپن کو یاد کرتا ہوں تو کشمیر کی موجودہ صورت حال مجھے ایک خواب نظر آتی ہے۔ جب گاؤں میں ہمارا کوئی مہمان آتا تھا تو اس کی تواضع کے لیے ہم مرغ ذبح کرتے تھے، لیکن مرغ ذبح کرنے کے لیے ہمیں مشکل ہی سے کوئی آدمی ملتا تھا۔ اکثر لوگوں کے پاس چاقو تک نہ ہوتا تھا۔ لوگ جانور کو مارنے سے کتراتے تھے، کسی انسان کو تکلیف دینے کو تو کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔“ ایک روز میں نے کیڑے مار دوا چھڑ کی ۔ صبح کو میرے والد نے مجھے بلایا۔ مرے ہوئے کیڑے مکوڑوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا۔ یہ قتل ہے۔ میں اس رحم دلی کے مزاج کو یاد کر کے آج روتا ہوں ۔ یہ ایک شخص کی کہانی نہیں، بلکہ یہی کشمیریوں کی فطرت تھی جس کو عرف عام میں ہم ” کشمریت " سے یاد کرتے ہیں۔ جہاں تک میں نے آپ کے لٹریچر کا مطالعہ کیا ہے، کشمیر کی نسبت سے آپ کا مشن کشمیر کو دوبارہ اپنی فطری حالت پر لانا ہے، تا کہ ہم دنیا کو امن و سلامتی (اسلام) کا پیغام دے سکیں۔ برائے مہربانی مزید رہنمائی سے نوازیں۔ (انجینئر سید عابد حسین ، بڈگام، کشمیر )

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page