تعمیر کی طرف
Urdu book, p. 10
By Maulana Wahiduddin Khan
یہی گالزم قومی زندگی کا راز ہے۔ ہندوستان کو آج ایسے با حوصلہ سیاست داں کی ضرورت ہے جو ملکی حالات کے اعتبار سے ’’گالزم‘‘ کے اصول پر عمل کر سکے۔ جو اپنے ذاتی فائدہ پر قوم کے فائدہ کو مقدم کرے۔ جو اپنے مستقبل کو ہلاک کر کے قوم کے مستقبل کی تعمیر کر سکے، ہماری دعا ہے کہ ہندوستان کو اسی قسم کا ایک ڈئیگال مل جائے۔ موجودہ بھنور سے نکلنے کا اس کے سوا اور کوئی راستہ نہیں۔ ہمارے موجودہ لیڈروں کی اصل خرابی یہ ہے کہ وہ ہر معاملہ کو ’’ووٹ‘‘ کے نقطہ نظر سے دیکھتے ہیں نہ کہ ملکی مفاد کے نقطہ نظر سے۔ حکمرانوں کی ایک نسل میں اگر یہ مزاج آجاۓ کہ وہ ذات کے بجائے ملک کو مقدم کر سکیں تو اس کے بعد فوراً ملکی تعمیر کا سفر شروع ہو جائے گا۔ اور جو سفر ایک بار شروع ہو جائے وہ بہرحال اپنی منزل پر پہنچ کر رہتا ہے۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader