تعمیر کی طرف
Urdu book, p. 45
By Maulana Wahiduddin Khan
سلوک کریں ان کے ساتھ وہ انسانی سلوک کا طریقہ اختیار کرے ۔ جو لوگ اس سے کڑوا بول بولیں ، ان کا استقبال وہ میٹھے بول سے کرے ۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ بہتر سماج کی تعمیر کے لیے ہماری کوششوں کا رُخ کیا ہونا چاہیے وہ یہ ہونا چاہیے کہ ہم افراد کے اندر " کنورژن " کی صلاحیت پیدا کرنے کی کوشش کریں۔ موجودہ دنیا میں صالح سماج اسی کنورژن کے ذریعہ بنایا جا سکتا ہے ، اس کے سوا صالح سماج بنانے کا اور کوئی طریقہ نہیں۔ ایک مثال سچے انسان کو لوگوں کے درمیان کس طرح رہنا چاہیے ، اس کی بہترین میکینیکل مثال شاک ابزار بر (Shock absorber) کی ہے ۔ شاک ابزار بر کے لفظی معنی ہیں جھٹکے کو سہنے والا یہ ایک آلہ ہے جو کہ موٹر گاڑیوں میں لگایا جاتا ہے اور ایکسل اور باڈی کے درمیان ایک قسم کے گدے کا کام کرتا ہے ۔ وہ سڑک کی سطح کے تموج سے پیش آنے والے جھٹکوں کو باڈی تک پہنچنے سے روکتا ہے : A device which on a automobile, acts as a cushion between the axles and the body and reduces the shocks on the body produced by undulations of the road surface (IX/159). اگر ایک ٹریکٹر پر 50 کلو میٹر کا سفر کریں تو آپ اپنی منزل پر اس طرح پہنچیں گے کہ آپ تھکے ہوئے ہوں گے۔ اس کے برعکس ، جب آپ ایک اچھی موٹر کار پر 50 کلو میٹر کا سفر کریں تو آپ منزل پر اس طرح اترتے ہیں کہ آپ بالکل تازہ دم ہوتے ہیں ۔ دونوں گاڑیوں میں اس فرق کا سبب کیا ہے۔ اس کا سبب شاک ابزار بر ہے۔ کار جب چلتی ہے تو زیادہ تر اس کا پہیہ نیچے اوپر ہوتا ہے ، باڈی نیچے اوپر نہیں ہوتی ۔ اس کے

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader