تعمیر کی طرف
Urdu book, p. 4
By Maulana Wahiduddin Khan
تعمیر کی طرف امریکہ کے سابق صدر رچرڈ نکسن (1913) نے اپنی کتاب ”فتح بغیر جنگ“ میں دوسرے ملکوں کے ساتھ ہندوستان کا بھی ذکر کیا ہے ۔ وہ ہندوستان کے سیاسی نظام پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھتے ہیں: Those who believe India is not governed well should remember how miraculous it is that it is governed at all. (Richard Nixon, 1999 - Victory Without War, 1988) جو لوگ یہ خیال کرتے ہیں کہ ہندوستان میں اچھی حکومت قائم نہیں، انھیں یاد رکھنا چاہیے کہ یہ خود کیسا عجیب معجزہ ہے کہ وہاں حکومت قائم ہے (انڈین ایکسپریس، 21 اپریل 1988)۔ ہندوستان کے اجتماعی نظام کے بارے میں مسٹر نکسن کا یہ تبصرہ یقیناً بہت سخت ہے۔ مگر دانش مندی یہ ہے کہ اس پر شکایت کرنے کے بجائے اس کو ہم اپنے لیے ایک چیلنج سمجھیں۔ کہنے والے کے خلاف غصہ اتارنے کے بجائے ہم اپنی ساری توجہ ملک کی داخلی تعمیر میں لگا دیں، ہم ملک کو اتنا اونچا اٹھائیں کہ کسی ”نکسن“ کو ہمارے خلاف اس قسم کا ریمارک دینے کی ہمت نہ رہے۔ اس کی ایک مثال جاپان ہے۔ دوسری عالمی جنگ کے خاتمہ پر جاپان دنیا کی نظر میں ایک حقیر ملک بن گیا تھا۔ مگر اس کے بعد 40 سالہ محنت کے ذریعہ جاپان نے اپنے آپ کو اتنا اوپر اٹھا لیا کہ اب کسی کو اس کے خلاف بولنے کی جرات نہیں ہوتی۔ ضرورت ہے کہ ہم از سر نو اپنے معاملہ پر غور کریں۔ اور کسی تاخیر کے بغیر صحیح رخ پر اپنا سفر شروع کردیں تاکہ ہمارا مستقبل ہمارے حال کے مقابلہ میں بہتر اور شاندار ہو سکے۔ نئی دہلی کے انگریزی اخبار انڈین ایکسپریس (7 فروری، 14 فروری 1987) میں ہندوستان کے سینیر جرنلسٹ ایس ملگا وکر (S.Mulgaokar) کا ایک آرٹیکل دو قسطوں

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader