Urdu book · تعمیر کی طرف
عدل وانصاف
Urdu book, p. 79
By Maulana Wahiduddin Khan
تعمیر کی طرف ملک کی تعمیر دراصل قوم کی تعمیر کا دوسرا نام ہے، اور قوم کی تعمیر کے لیے ضروری ہے کہ افراد کو تیار کیا جائے۔ افراد کی تعمیر سے قوم بنتی ہے، اور قوم کے بننے سے ترقی یافتہ ملک وجود میں آتا ہے۔ کسی ملک کی تعمیر کا کام جلسوں اور تقریروں کے ذریعہ نہیں ہو سکتا۔ ملک کی تعمیر کے لیے ہمیشہ ضرورت ہوتی ہے کہ منصوبہ بند انداز میں اس کے لیے سنجیدہ کوشش کی جائے۔
