Urdu book · تصویر ملت

یہودی کردار

Urdu book, p. 219

By Maulana Wahiduddin Khan

یہودی کردار یہودی کردار دراصل اعتراف نہ کرنے کا دوسرا نام ہے۔ یہ وہ انسان ہے جو کسی بھی مرحلہ میں دوسرے کو تسلیم نہیں کرتا۔ نہ ابتدائی مرحلہ میں اور نہ آخری مرحلہ میں۔ اس کردار کی مثال قرآن میں کتے سے دی گئی ہے۔ ارشاد ہوا ہے کہ ایسا انسان کتے کی مانند ہے کہ اس کو چھوڑ دو تب بھی ہانپے اور باندھے رکھو تب بھی ہانپے۔ یعنی وہ دوسرے کے فضل کا اعتراف نہ اس وقت کرتا جب کہ وہ تصوراتی حیثیت رکھتا تھا اور نہ اس وقت کرتا جب کہ اس کی شخصیت ایک واقعہ بن چکی ہو ۔ (اعراف ۱۷۶) اس کی وضاحت کے لیے سورہ یوسف کی مثال لیجئے۔ اس سورۃ میں بتایا گیا ہے کہ حضرت یوسف جب چھوٹے تھے تو ان کے سوتیلے بھائیوں کو ان سے جلن ہو گئی ۔ انھوں نے چاہا کہ انھیں مار ڈالیں یہاں تک کہ وہ ان کو گھر سے دور ایک سنسان مقام پر لے گئے اور وہاں ان کو ایک اندھے کنوئیں میں ڈال دیا۔ بظاہر حضرت یوسف کو اس اندھے کنوئیں میں اپنی موت آپ مر جانا چاہیے تھا مگر اللہ تعالی نے ایسے اسباب پیدا کیے کہ وہ اس سے نکل کر مصر پہنچے ۔ وہاں دوبارہ آپ کے لیے ایسے اسباب پیدا ہوئے کہ آپ مصر کی حکومت میں اعلیٰ مقام پر فائز ہو گئے۔ اس کے بعد دوبارہ وہ اسباب پیدا ہوئے جس نے حضرت یوسف کے بھائیوں کو حضرت یوسف کے دربار میں اس حال میں پہنچایا کہ حضرت یوسف بڑے تھے اور وہ ان کے سامنے چھوٹے بن کر کھڑے ہوئے تھے۔ اس وقت جب سوتیلے بھائیوں کو معلوم ہوا کہ جس نوجوان کو انھوں نے اندھے کنوئیں میں ڈالا تھا وہ مصر پہنچ کر یہاں کے تخت پر بیٹھا ہوا ہے تو ان کی زبان سے بے اختیار نکلا : خدا کی قسم ، اللہ نے تم کو ہم سے اوپر کر دیا (تا الله لقد آثرك الله علينا) حضرت یوسف کے بھائیوں نے اگر چہ پہلے مرحلہ میں حضرت یوسف کا اعتراف نہیں کیا تھا مگر دوسرے مرحلہ میں وہ ڈھڑے اور کھلے دل سے حضرت یوسف کے فضل کا اعتراف کر لیا۔ حضرت یوسف کے بھائی اگر یہودی ذہنیت کے ہوتے تو وہ کتے کی طرح پہلے بھی ہانپتے اور بعد کو بھی ہانپتے ۔ یعنی پہلے اگر وہ جلن میں مبتلا ہوئے تھے تو اب وہ کہہ دیتے کہ مصر کے مشرک بادشاہ کی خوشامد کر کے اس نے مصر میں یہ عہدہ حاصل کیا ہے ۔ وہ حضرت یوسف کے معاملہ میں پہلے جس طرح بے انصاف بنے ہوئے تھے بعد کو بھی وہ ان کے حق میں بے انصاف ثابت ہوتے ۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page