گہرا کام
Urdu book, p. 230
By Maulana Wahiduddin Khan
گہر اکام لندن میں ۱۸۸۳ء میں فینبین سوسائٹی (Fabian Society) قائم ہوئی ۔ اس کا مقصد صنعتی انقلاب سے پیدا شدہ معاشی نابرابری کو ختم کرنا تھا۔ اور سرمایه دارانه نظام کی جگہ سوشلزم کے انداز کا نظام لانا تھا۔ اس سوسائٹی میں جو اعلی تعلیم یافتہ لوگ شریک ہوئے ان میں سے ایک جارج برنارڈ شا (۱۹۵۰- ۱۸۵۶) تھا۔ برنارڈ شا بہت موثر تقریر کرتا تھا۔ اس نے اپنی تقریروں اور مضامین کے ذریعہ اس تحریک کے گرد ایک بھیڑ جمع کر لی اس کے بعد اس نے عوامی مظاہرہ کا منصوبہ بنایا اور اپنے ساتھیوں کو لے کر ایک جلوس نکالا ۔ اس جلوس میں زیادہ تر درمیانی طبقہ کے لوگ شامل تھے۔ یہ لوگ جب مارچ کرتے ہوئے لندن کے ان علاقوں میں پہونچے جہاں بڑے بڑے دولت مند رہتے تھے تو ان کے کچھ افراد تند پر اتر آئے اور توڑ پھوڑ کرنے لگے ۔ اس پہلے تجربہ کے بعد ہی برنارڈ شا جلوس اور مظاہرہ کا سخت مخالف ہو گیا ۔ اس نے کہا کہ عوام کو " پرامن مظاہرہ " کا پابند رکھنا انتہائی حد تک مشکل ہے ۔ اس لیے ہم اپنے مقصد کے لیے مظاہرہ کے بغیر جدوجہد کریں گے ۔ اس کے بعد فینبین سوسائٹی پریس ، اجتماعات، علمی ریسرچ وغیرہ جیسے غیر مظاہراتی طریقوں کی پابندرہ کر کام کرنے لگی ۔ فینبین سوسائٹی نے جارج برنارڈ شا اور اس کے ساتھیوں کی رہنمائی میں تدریجی طریقہ کار کی ناگریزیت (Inevitable ness of gradualism) پر زور دیا۔ اس تحریک کے لوگ سوشلزم کو مانتے ہیں مگر وہ ارتقائی سوشلزم پر عقیدہ رکھتے ہیں ہے نہ کہ انقلابی سوشلزم پر : The Fabians put their faith in evolutionary Socialism rather than in revolution (EB-IV 20). غیر مظاہراتی طریق عمل اختیار کرنا کوئی آسان کام نہیں ۔ حقیقت یہ ہے کہ یہ موجودہ دنیا کا مشکل ترین کام ہے۔ اس کام میں اپنے آپ کو روکنا پڑتا ہے۔ تو سیع کے بجائے استحکام پر منافع ہونا پڑتا ہے۔ شہرت اور مقبولیت کے مواقع ہوتے ہوئے اپنے آپ کو گم نامی میں دفن کرنے کے لیے راضی ہونا پڑتا ہے ۔ چنانچہ فینبین سوسائٹی کے ساتھ یہ سب کچھ پیش آیا ۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ فینبین سوسائٹی

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader