Urdu book · تصویر ملت

ایک جائزہ

Urdu book, p. 364

By Maulana Wahiduddin Khan

بھی کرے گا۔ ناچیز آخری مغل شہنشاہ اورنگ زیب عالمگیر (۱۷۰۷ء۔ ۱۷۱۸ء) کے زمانہ میں مسلمانوں اور غیرمسلموں کے تعلقات دوبارہ خراب ہوگئے ۔ اورنگ زیب نے اپنی ناعاقبت اندیشانہ پالیسیوں سے راجپوت، مراٹھا اور سکھ ، ہر اک کو اپنا مخالف بنالیا ۔ حتیٰ کہ عام ہندو بھی اس کو ناپسند کرنے لگے۔ اس کے نتیجہ میں ازسرنو کشیدگی کا ماحول قائم ہوگیا ۔ اسلام کے پھیلنے کا جو عمل اکبر کے بعد اپنے آپ جاری ہوا تھا، وہ رک گیا ۔ ہندو مسلم منافرت کی بنا پر وہ معتدل ماحول ختم ہوگیا جو اسلام کی اشاعت کے لیے ضروری ہے۔ اورنگ زیب کے بعد مغل سلطنت زوال کا شکار ہوگئی۔ تا ہم اللہ تعالیٰ نے اس کے بعد صوفیاء کو کھڑا کیا۔ سارے ملک میں صوفیاء اپنی خانقاہیں بنا کر بیٹھ گئے۔ ان کا خاص مقصد لوگوں کو محبت کا پیغام دینا تھا۔ صوفیاء کو اپنے اصل مشن میں غیرمعمولی کامیابی ہوئی۔ ہندو اور مسلمان دونوں بہت بڑی تعداد میں ان کے حلقہ میں شامل ہوگئے۔ یہاں تک کہ صوفیاء ہی سماج کا وہ عنصر بن گئے جو سماج کے اوپر سب سے زیادہ اثر رکھتا تھا اور لوگوں کے مزاج کی تشکیل کرتا تھا۔ باہر کی پیدا کی ہوئی نفرت کو اکبر نے ختم کیا تھا، اورنگ زیب کی پیدا کی ہوئی نفرت کو صوفیاء نے ختم کیا۔ اس کے بعد دوبارہ وہ معتدل فضا قائم ہوگئی جو اسلام کی اشاعت کے لیے ضروری ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم دیکھتے ہیں کہ اورنگ زیب کے بعد اگرچہ مغل سلطنت پر زوال آگیا ، مگر اسلام کی اشاعت تیزی سے جاری ہوگئی ۔ اس دور میں دوبارہ لاکھوں لوگ اسلام کے حلقہ میں داخل ہوگئے۔ اسلام کی اشاعت کا یہ عمل بیسویں صدی کے آغاز تک جاری رہا ۔ یہاں تک کہ مسٹر محمد علی جناح (۱۹۴۸ء۔ ۱۸۷۶ء) کا ظہور ہوا۔ انھوں نے دو قومی نظریہ ایجاد کیا۔ اس کا مطلب یہ تھا کہ ہندو مسلمانوں سے الگ ہیں اور مسلمان ہندوؤں سے الگ۔ یہ علیحدگی اگر صرف اعتقادی معنوں میں ہوتی تو اس سے کوئی خاص خرابی نہ ہوتی ۔ مگر انھوں نے اس علیحدگی کو جغرافی مفہوم دیا۔ اس کے نتیجہ میں یہ ہوا کہ دونوں گروہوں کے درمیان نفرت اور مقابلہ آرائی ایک مستقل سیاسی اصول بن گیا ۔ دو قومی نظریہ حقیقۃ دو قوموں کے درمیان نفرت کے ہم معنی تھا۔ مخصوص اسباب کے تحت اس نظریہ کو مسلمانوں کے درمیان زبردست مقبولیت حاصل ہوئی۔ پورے ملک میں دو قومی نفرت کی

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page