کتنا فرق
Urdu book, p. 70
By Maulana Wahiduddin Khan
کتنا فرق برطانیا نے سوسال پہلے ہانگ کانگ کو پٹہ کے تحت چین سے حاصل کیا تھا۔ اس پٹہ کی مدت ۱۹۹۷ء میں ختم ہورہی ہے۔ اس سلسلہ میں دو سال تک چین کی کمیونسٹ حکومت اور برطانیا کے درمیان بات چیت ہوتی رہی۔۴۴ نشستوں کے بعد آخر کار ۲۶ ستمبر ۱۹۸۴ء کو ایک معاہدہ پر دونوں کے دستخط ہوگئے ۔ اس کے مطابق یکم جولائی ۱۹۹۷ء کو ہانگ کانگ چین کے حوالہ کردیا جائے گا۔ جوائنٹ ڈوکلیریشن (نہ کہ ٹریٹی) کے مطابق چین کے قبضہ میں آنے کے بعد بھی اگلی نصف صدی تک ہانگ کانگ اپنی موجودہ حالت پر باقی رہے گا۔ کمیونسٹ اصولوں کے سراسر خلاف یہاں اظہار رائے ، اجتماع، اسٹرائک، عبادت اور سفر کی پوری آزادی ہوگی۔ برطانی باشندے یہاں کی سرکاری ملازمتوں میں لئے جاسکیں گے۔ ہانگ کانگ ڈ ال ر بدستور باقی رہے گا، اس فرق کے ساتھ کہ اس پر سے ملکہ برطانیبا کی تصویر حذف کر دی جائے گی۔ معاہدہ بتاتا ہے کہ ہانگ کانگ ایک اسپیشل ایڈمنسٹریٹر یوحسن بن جائے گا۔ مصر کے الفاظ میں: The colony will enjoy a high degree of autonomy. The Socialist system and Socialist politics shall not be practised—and Hong Kong’s previous capitalist system and life-style shall remain un- changed for fifty years. ہانگ کانگ کو اعلی درجہ کی آزادی حاصل رہے گی۔ اشتراکی نظام اور اشتراکی پالیسی زیر عمل نہیں لائی جائے گی۔ ہانگ کانگ کا پچھلا سرمایہ دارانہ نظام اور اس کا طرز زندگی غیر متغیر طور پر ۵۰ سال باقی رہے گا۔ (انڈین ایکسپریس، ۲۷ ستمبر ۱۹۸۴ء) اس طویل معاہدہ میں اور بھی بہت سی باتیں طے کی گئی ہیں، مثلاً یہ کہ کمیونسٹ چین ہانگ کانگ کی ائیر لائن (Cathay Pacific) میں شئیر نہیں خریدے گا۔ ہانگ کانگ کا انتظام ہانگ کانگ کے عوام چلائیں گے ۔ البتہ چین کی طرف سے ایک چیف ایگزیکیٹیو وہاں رہے گا۔ چین کے تحت ہانگ کانگ کو آزاد حیثیت (Autonomous status) حاصل رہے گی وغیرہ۔ اس کے عین برعکس مثال مصر کی ہے۔ نہرسویز: برطانیا اور فرانس کے پاس پٹہ (۱۸۶۹) پر تھی۔ یہ پٹہ کچھ سالوں میں ختم ہونے والا تھا۔ مگر صدر ناصر نے یہ کہا کہ اچانک ۱۹۵۶ء میں اس کو قومی ملکیت میں لینے کا اعلان کر دیا۔ اس کے بعد مغربی طاقتوں نے اس کا انتقام اس طرح لیا کہ اسرائیل کے ذریعہ مصر کو سویز سمیت تہس نہس کر ڈالا۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader