Urdu book · تصویر ملت

انسان کی بے بسی

Urdu book, p. 74

By Maulana Wahiduddin Khan

انسان کی بے بسی ٹائم میگزین (۲۴ اگست ۱۹۹۲) کی کور اسٹوری صدر امریکہ جارج بش کے بارے میں ہے۔ اس کے صفحہ ۲۰ پر جارج بش کی ایک تصویر ہے۔ اس تصویر میں صدر امریکہ اپنے ایک ہاتھ سے اپنا سر پکڑے ہوئے ہیں۔ چہرے پر فکر مندی کے آثار ہیں۔ تصویر کے نیچے لکھا ہوا ہے کہ بش ذہنی طور پر ختم نظر آتے ہیں : Explaining his woes with a terse answer, “the economy”, Bush seemed اس شمارہ میں ایک خصوصی انٹرویو بھی شامل ہے جو ٹائم کے نمائندہ مائیکل کریم اور ہنری مولر نے مرتب کیا تھا، اس انٹرویو کا ایک سوال و جواب یہ ہے : Q. When you lie awake at night thinking about the crises that have perhaps not A. Unpredictability. You can't see very clearly where everything's going to (Time August 24, 1992) انٹرویو نے سوال کیا کہ جناب صدر، رات کے وقت جب آپ بستر پر ہوتے ہیں اور ان آنے والے بحرانوں کے بارے میں سوچ رہے ہوتے ہیں جو شاید ابھی اس نئے عالمی نظام میں وقوع میں نہیں آئے، اس وقت کیا چیز ہے جو آپ کو زیادہ پریشان کرتی ہے۔ صدر امریکہ نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ معاملات کا ناقابل پیشین گوئی ہونا۔ آدمی بہت زیادہ واضح طور پر دیکھ نہیں سکتا کہ چیزوں کا نتیجہ کیا نکلنے والا ہے، ہم بڑے بڑے مسائل کو دیکھ رہے ہیں۔ جیسے سابق سوویت یونین میں اقتصادی مسئلہ۔ اسی طرح قدیم نسلی رقابتیں جوان سب پر چھا جاتی ہیں۔ میں اب بھی شرق اوسط کے بارے میں متردد ہوں۔ اگرچہ جو عظیم پیش رفت ہوئی ہے اس سے میں بہت خوش ہوں۔ مگر ہم کو کچھ بہت برے کرداروں کا سامنا ہے۔ صدام حسین انہیں میں سے ایک ہے۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page