Urdu book · تصویر ملت

پردہ ڈالنا

Urdu book, p. 92

By Maulana Wahiduddin Khan

پردہ ڈالنا سنگاپور سے انگریزی ناول کی ایک کتاب چھپی ہے جس کا نام ہے : The Cry of the Halidon اس کتاب کے آغاز میں کئی سطر کی ایک عبارت درج ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ اس کتاب کے تمام حقوق محفوظ ہیں اور کسی بھی شکل سے اس کو دوبارہ استعمال نہیں کیا جاسکتا جب تک پبلشر کی پیشگی اجازت حاصل نہ کرلی جائے ۔ اس عبارت کے الفاظ یہ ہیں : All rights reserved. No part of this publication may be reproduced, stored in a retrieval system, or transmitted, in any from, or by any means electronic, mechanical, photocopying, recording, or otherwise, without the prior permission of the publishers. کتاب پر بحیثیت مصنف کے رابرٹ لڑلم (Robert Ludlum) کا نام درج ہے۔ بظاہر مذکورہ عبارت سے یہ تاثر قائم ہوتا ہے کہ پبلشر نے ہنگ کی رائفلٹی دے کر اس کے حقوق اشاعت حاصل کئے ہیں اور اب وہ چاہتا ہے کہ اس کی اجازت کے بغیر کوئی شخص اس میں شریک نہ ہو۔ مگر حقیقت اس کے برعکس ہے ۔ اصل یہ ہے کہ یہ پوری کتاب سرقہ ہے۔ کتاب کا اصل مصنف جاناتھن رائڈر (Jonathan Ryder) ہے۔ یہ کتاب پہلی بار ۱۹۷۵ء میں لندن سے چھپی تھی۔ عین اسی کتاب کو اسی نام کے ساتھ سنگاپور کے سلیپشر نے چھاپ لیا ہے۔ اس کی واحد ترمیم یہ ہے کہ اس نے مصنف کا نام بدل دیا ہے (ہندوستان ٹائمز ۲۱ ستمبر ۱۹۷۸) بعض مرتبہ آدمی سچ صرف اس لئے بولتا ہے کہ اس کے ذریعہ اپنے جھوٹ پر پردہ ڈال سکے ۔ وہ حق کا اعلان صرف اس لئے کرتا ہے کہ اپنے باطل کو اس کی آڑ میں چھپاسکے۔ وہ خوب صورت الفاظ کا استعمال صرف اس لئے کرتا ہے کہ اس کے ذریعہ اپنی معنوی بدشکلی کو ڈھانک لے۔ وہ آگ بجھانے کے لئے اس لئے دوڑتا ہے کہ کوئی یہ نہ جاتے کہ اسی نے آگ لگائی تھی ۔ سنگاپور کے پبلشر نے خود تو سرقہ کیا ہے مگر وہ چاہتا ہے کہ اس کے ساتھ کوئی شخص سرقہ کا معاملہ نہ کرے ۔ خود تو اس نے دوسرے کی چیز لے ہی ہے مگر دوسرا کوئی اس سے اسے نہ لے۔ خود غرضی کی یہ قسم بھی کیسی عجیب ہے۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page