نو آبادیاتی دور کے علما
Urdu book, p. 20
By Maulana Wahiduddin Khan
تعمیری شعبوں میں اپنی طاقت لگاتا ہے ۔ مگر ایسے علماء اتنی زیادہ اقلیت میں تھے کہ وہ صورت حال کی تبدیلی میں کامیاب نہ ہوسکے ۔ ۱۸۵۷ء کے زمانہ میں جب علماء نے انگریزوں کے خلاف جہاد بالسنیف کا فیصلہ کیا، اس وقت دیوبند میں ایک بڑے عالم مولانا شیخ محمد صاحب تھے۔ مولانا کی رائے دوسرے عالموں کے بالکل برعکس تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ انگریزوں کے خلاف جہاد کرنا ہم مسلمانوں پر فرض تو درکنار، موجودہ احوال میں جائزہی نہیں۔ چنانچہ دیوبند میں ایک مشاورتی اجتماع ہوا۔ اس میں دوسرے علماء کے ساتھ مولانا رشید احمد گنگوہی اور مولانا قاسم نانوتوی بھی شریک تھے ۔ اس واقعہ کی تفصیل بتاتے ہوئے مولانا حسین احمد مدنی لکھتے ہیں : ” اس اجتماع میں جہاد کے مسئلہ پر گفتگو ہوئی ، حضرت نانوتوی نے نہایت ادب سے مولانا شیخ محمد صاحب سے پوچھا کہ حضرت کیا وجہ ہے کہ آپ ان دشمنان دین و وطن پر جہاد کو فرض، بلکہ جائز بھی نہیں فرماتے ۔ تو انھوں نے جواب دیا کہ ہمارے پاس اسلحہ اور آلات جہاد نہیں ہیں ۔ ہم بالکل بے سرو سامان ہیں ۔ مولانا نانوتوی نے عرض کیا کہ کیا اتنا بھی سامان نہیں ہے جتنا کہ غزوہ بدر میں تھا۔ اس پر مولانا شیخ محمد صاحب نے سکوت فرمایا۔“ نقش حیات ، ۱۴۵۰ ، جلد دوم ، صفحہ ۴۲ یہ تقابل بلاشبہ غلط تھا۔ بدر کے موقع پر دونوں فریقوں کے درمیان جو فرق تھا وہ صرف کمی کیتی تھا۔ یعنی ایک طرف ۳۱۳ آدمی تھے اور دوسری طرف ایک ہزار آدمی۔ اس کے برعکس ، ۱۸۵۷ میں دونوں فریقوں کے درمیان کیفیاتی فرق پیدا ہو چکا تھا۔ یعنی ایک طرف دستی ہتھیار تھے اور دوسری طرف دور مار ہتھیار ۔ ایک طرف جدید سائنسی طریقوں سے مسلح فوج تھی اور دوسری طرف روایتی طریقوں کی حامل جماعت ۔ ایک طرف برتری طاقت کے ساتھ بحری طاقت کا زور شامل تھا اور دوسری طرف صرف بڑی طاقت محدود طور پر موجود تھی۔ ایک گروہ کی پشت پر نئے عزائم سے بھر پور ایک قوم تھی اور دوسرے گروہ کی پشت پر صرف ایک زوال یافتہ قوم کے کچھ افراد تھے ۔ اس وقت کے علماء ، جو اس بغاو ت میں قائدانہ کردار ادا کر رہے تھے، انھیں اس فرق کا کوئی اندازہ نہ تھا، اگر وہ اس فرق سے پوری طرح واقف ہوتے تو وہ کہتے کہ موجودہ حالات میں ہمارے لیے صبر ہے نہ کہ جہاد۔ ہمارے لیے ضروری ہے کہ ہم صبر پر قائم رہ کر تیاری کریں، نہ کہ بے وقت حربی اقدام

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader