Urdu book · علما اور دینی مدارس

دور صحابہ کے طرز کے مدرسے

Urdu book, p. 30

By Maulana Wahiduddin Khan

سے اسلام کا وہ سیلاب اٹھے جو دورِ اول کے مدرسوں سے اٹھا تھا اور ایک عالم پر چھا گیا تھا۔ ضرورت ہے کہ دوبارہ دورِ اول کے طرز کے مدرسے قائم ہوں اور ان کو بنیاد بنا کر اصلاحِ امت کا کام کیا جائے۔ ان مدارس کا نصاب بالکل سادہ اور غیر فنی ہونا چاہیے۔ موجودہ حالات کے لحاظ سے ہم اس کو چار مرحلوں تقسیم کر سکتے ہیں : پہلا مرحلہ: عربی زبان اور قرآن دوسرا مرحلہ: حدیث، سیرت رسول، حالاتِ صحابہ، اسلامی تاریخ، وغیرہ (عربی زبان میں) تیسرا مرحلہ: عالمی زبانیں، دیگر مذاہب اور ان کی تاریخ، فلسفہ جدید اور ضروری سائنسی معلومات چوتھا مرحلہ: اختصاصی مطالعہ کسی ایک اسلامی موضوع پر (عربی میں ایک مقالہ تیار کرنا)۔ اس قسم کا ایک مدرسہ اعلیٰ معیار پر قائم ہوجائے تو بلاشبہ وہ دور جدید کا سب سے بڑا کام اُن ایک لمحے کے لیے پردہ اُٹھا ہوگا۔(الرسالہ، اکتوبر 1976)

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page