مطالعہ کے بغیر انسانی شخصیت
Urdu book, p. 318
By Maulana Wahiduddin Khan
مطالعہ کے بغیر انسانی شخصیت کی تکمیل ممکن نہیں س : انسانی زندگی میں آپ مطالعہ کو کیا اہمیت دیتے ہیں؟ ج : انسانی زندگی میں مطالعہ کی اہمیت بے حد بنیادی ہے۔ غذا اگر جسمانی وجود کے لیے ضروری ہے تو مطالعہ ذہنی وجود کے لیے۔ مطالعہ کے بغیر انسانی شخصیت کی تکمیل ممکن نہیں ۔ س : آپ کے اندر مطالعہ کا شوق کب اور کیسے پیدا ہوا؟ ج : میں جس خاندان میں پیدا ہوا وہاں مطالعہ، خاص طور پر ادبی مطالعہ کا رواج پہلے سے موجود تھا۔ اس لیے بچپن ہی سے میرے اندر مطالعہ کا شوق پیدا ہو گیا۔ تاہم باقاعدہ شعور کے طور پر میرے اندر مطالعہ کا ذوق اس وقت پیدا ہوا جب میں نے سرجیمز جینز (Sir James 1977-1946 ,Jeans) کی کتاب پڑھی۔ اس کتاب نے میرے سامنے مطالعہ کی نئی دنیا کھول دی ۔ س : مطالعہ کی غرض کیا رہی ہے؟ ج : میرے مطالعہ کی غرض خاص طور پر دورہی ہے۔ اسلام کو اس کے اصل مآخذ اور قدیم علمائے اسلام کے ذریعہ سمجھنا، اور دوسرے، اسلام کے خلاف جدید فکری چیلنج کو براہِ راست ذرائع سے معلوم کرنا۔ پھر اس مطالعہ کی روشنی میں اسلام کے تعارف پر اور جدید فکری چیلنج کے رد میں کتابیں تیار کرنا۔ س : آپ نے کس قسم کی کتابوں سے مطالعہ کا آغاز کیا؟ ج : ابتدا میں زیادہ تر ادبی کتابیں پڑھتا تھا۔ اس کے بعد مدرسہ کی تعلیم کے نتیجہ میں اسلامی کتابیں پڑھنے لگا۔ اور اس کے بعد جدید الحاد سے تعلق رکھنے والی کتابوں کو پڑھنا شروع کیا۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader