الحادی فکر اور اسلام
Urdu book, p. 347
By Maulana Wahiduddin Khan
س : آپ مسلم نوجوانوں کو کن کتابوں کے پڑھنے کا مشورہ دیں گے، تاکہ وہ فکری اعتبار سے مضبوط ہوسکیں؟ ج : میں انھیں دو کتابیں پڑھنے کا مشورہ دوں گا۔ ایک ہے، اللہ تجلی فی عصر العلم۔ یہ جان کلوور مونسما کی کتاب The Evidence of God in an Expanding Universe کا عربی ترجمہ ہے۔ اس سے انھیں معلوم ہوگا کہ سائنس اسلام کے خلاف نہیں ہے، اور دوسری کتاب جس کو میں پڑھنے کا مشورہ دوں گا، وہ یہ ہے: The Great Intellectual Revolution, by John Frederick West اس کتاب سے انھیں معلوم ہوگا کہ دورِ جدید کی فکر کیا ہے۔ س : ہم کیوں نوجوان مسلم عورتوں میں دینی انحراف دیکھتے ہیں، اس کا سبب کیا ہے؟ ج : اس کی وجہ صرف ایک ہے، اسپرٹ (تقویٰ، محبتِ الہی اور اخلاق) کے بجائے ظواہرِ دین پر غلو کی حد تک زور دینا۔ مثلاً پردہ پر غیر ضروری زور دینا۔ اس کا نتیجہ یہ ہے کہ جو کام پردہ کے باہر جائز نہیں ہے، اس کو انہوں نے پردے کی آڑ میں جائز کر لیا ہے: What is not allowed outside the purdah, they are allowing inside the purdah. اس زمانے میں برقعہ پہننے والی عورتیں فیشن کی طرف زیادہ مائل نظر آتی ہیں۔ یہ دراصل ظواہرِ دین پر غلو کا رد عمل ہے۔ پیغمبر اسلام کی بیوی حضرت عائشہ کی حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ تربیت نتیجہ خیز کیسے ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا تھا: إِنَّمَا نَزَلَ أَوَّلَ مَا نَزَلَ مِنْهُ سُورَةٌ مِنَ الْمُفَصَّلِ، فِيهَا ذِكْرُ الْجَنَّةِ وَالنَّارِ، حَتَّى إِذَا ثَابَ النَّاسُ إِلَى الْإِسْلَامِ نَزَلَ الْحَلَالُ وَالْحَرَامُ، وَلَوْ نَزَلَ أَوَّلَ شَيْءٍ: لَا تَشْرَبُوا الْخَمْرَ، لَقَالُوا: لَا نَدَعُ الْخَمْرَ أَبَدًا، وَلَوْ نَزَلَ: لَا تَزْنُوا، لَقَالُوا: لَا نَدَعُ الزِّنَا أَبَدًا، لَقَدْ نَزَلَ بِمَكَّةَ عَلَى مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَإِنِّي لَجَارِيَةٌ أَلْعَبُ: بَلِ السَّاعَةُ مَوْعِدُهُمْ وَالسَّاعَةُ أَدْهَى وَأَمَرُّ (46:54) وَمَا نَزَلَتْ سُورَةُ الْبَقَرَةِ وَالنِّسَاءِ إِلَّا وَأَنَا عِنْدَهُ (صحیح البخاری، حدیث نمبر 4993)۔ یعنی، سب سے پہلے جو چیزیں نازل ہوئیں، ان میں مفصل کی سورتیں

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader