Urdu book · علما اور دینی مدارس

الحادی فکر اور اسلام

Urdu book, p. 348

By Maulana Wahiduddin Khan

تھیں ، جن میں جنت اور دوزخ کا ذکر موجود ہے۔ پھر جب لوگ اسلام کی طرف مائل ہو گئے ، اس کے بعد حلال و حرام (کے احکام) اترے ، اگر ابتدا ہی میں یہ اترتا کہ شراب نہیں پینا تو لوگ کہتے ہم تو کبھی بھی شراب پینا نہیں چھوڑیں گے۔ اگر شروع ہی میں یہ اترتا کہ زنا نہیں کرنا تو لوگ کہتے ہم تو زنا نہیں چھوڑیں گے۔ اس کے بجائے مکہ میں محمد ﷺ پر یہ آیت (54:46) نازل ہوئی : بَلِ السَّاعَةُ مَوْعِدُهُمْ وَالسَّاعَةُ أَدْهَى وَأَمَرُ (بلکہ قیامت ان کے وعدہ کا وقت ہے اور قیامت بڑی سخت اور بڑی کڑوی چیز ہے)۔ اس وقت جب میں بچی تھی اور کھیلا کرتی تھی۔ (اس کے برعکس) سورۃ البقرہ اور سورۃ النساء اس وقت نازل ہوئی ، جب کہ میں (مدینہ میں) آپ کے پاس آگئی تھی۔ س : موجودہ دور میں امت کی حالت کے اعتبار سے کمی کہاں ہے؟ ج : صرف ایک ہے۔ وہ ہے دور جدید سے بے خبری۔ موجودہ دور کو سمجھنے کے لیے مودودی اور سید قطب کی کتابوں کو نہ پڑھا جائے ، بلکہ اس کتاب کو پڑھا جائے: The Great Intellectual Revolution, by John Frederick West س : آپ کے اعتبار سے قرآن کا مطلوب انسان کون ہے ، جیسا کہ آپ کی ایک کتاب بھی اسی نام سے ہے؟ ج : داعی انسان۔ قرآن کا سب سے زیادہ فوکس دعوت پر ہے، اور قرآن کا مطلوب انسان وہی ہے جو قرآن سے اس کو دریافت کرے، اور قرآن کا داعی بن جائے۔ س : آپ کی زندگی بھر کی حکمت کا کوئی خلاصہ۔ ج : پرابلم کو اگنور کرنا، اور مواقع کو دریافت کرکے اس کو ادویل کرنا۔ To ignore the problem and avail of the opportunity by discovering it.

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page