Urdu book · علما اور دینی مدارس

اعلائے کلمۃ الاسلام

Urdu book, p. 392

By Maulana Wahiduddin Khan

قرآن میں یہ خبر دی گئی ہے کہ خدا نے انسان کو دنیا کی تمام چیزوں کا علم دے دیا: وَعَلَّمَ آدَمَ الْأَسْمَاءَ كُلَّهَا (البقرۃ، 3:21)۔ انسانی برین کے بارے میں جدید دریافت گویا اس آیت کی تفسیر ہے۔ جدید دریافت بتاتی ہے کہ ہر انسانی برین میں بے شمار پارٹکلکس ہوتے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق ایک سو ملین، بلین بلین سے زیادہ پارٹکل۔ یہ کوئی سینڈ پارٹکل کے مانند نہیں، بلکہ وہ انفارمیشن پارٹکل ہیں۔ ان پارٹکل کے ذریعے گویا خدا نے ہر قسم کی معلومات کو انسانی دماغ میں فیڈ کر دیا ہے۔ ان پارٹکل میں فزیکل معلومات بھی ہیں اور سپر پھول معلومات بھی۔ موجودہ زمانے میں سائنس دانوں نے کائنات کو دریافت کر کے بے شمار چیزیں بنائی ہیں۔ یہ دریافتیں دراصل دریافتیں نہیں ہیں بلکہ وہ انسانی دماغ میں پہلے سے موجود انھیں انفارمیشن پارٹکلکس کی آن فولڈنگ ہیں۔ اس طرح انسان نے بہت بڑی مقدار میں اپنے دماغ میں فیڈ کی ہوئی فزیکل معلومات کو ان فولڈ کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ مگر جہاں تک دماغ میں فیڈ کی ہوئی سپر پھول انفارمیشن کا تعلق ہے اس کا بڑا حصہ ابھی تک ان فولڈ نہ ہو سکا۔ دماغ میں فیڈ کی ہوئی سپر پھول انفارمیشن کو ان فولڈ کرنے کا کام ابھی باقی ہے۔ موجودہ زمانے کے مسلم اہلِ دماغ کو یہی کام کرنا ہے۔ یہی وہ کام ہے جس کو انجام دینے پر اعلائے کلمہ اسلام کا دروازہ ان کے لیے کھلے گا ۔ (الرسالہ، اگست 2016)

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page