وطن سے محبت: اسلامی فکر کی روشنی میں
Urdu book, p. 51
By Maulana Wahiduddin Khan
کیوں کہ مذہب کی تقسیم بدلتی رہتی ہے، جب کہ ہوم لینڈ کی تقسیم عموماً نہیں بدلتی۔ آپ نے اپنے سوال میں جن آیات کا حوالہ دیا ہے، ان کے تفصیلی مطالعہ کے لیے میری تفسیر "تذکیر القرآن" اور میری کتاب "حکمتِ اسلام" کا چیپٹر " کفر اور کافر کا مسئلہ" ملاحظہ فرمائیے۔ ایک سینئر سٹیزن کی زبانی میری پیدائش یکم جنوری 1925ء کو یوپی میں ہوئی ۔ میں برٹش انڈیا میں پیدا ہوا، اور اب اس کے ایک سینئر سٹیزن کی حیثیت سے آزاد انڈیا میں پہنچ گیا ہوں۔ میری پیدائش ایک ایسے گھرانے میں ہوئی، جو فریڈم فائٹر کی حیثیت رکھتا تھا۔ میرے بڑے بھائی اقبال احمد خاں سہیل (ایم اے، ایل ایل بی) ایڈوکیٹ (1955-1884) ایک شاعر تھے۔ انھوں نے اپنی ایک نظم میں کہا تھا: غلط ہے یہ کہ فقط ہندوؤں کا لیڈر تھا کہ تھا تمام جہاں بھر کا رہنما گاندھی اقبال احمد خاں سہیل نے 1936 کے یوپی کے الیکشن میں حصہ لیا تھا، اور الیکشن جیت کر یوپی اسمبلی کے ممبر بنے تھے۔ اس کے بعد جب میں بڑا ہوا، تو مجھے سوامی وویکانندا (1902-1863) کی کتاب لیٹرز آف وویکانندا پڑھنے کو ملی۔ اس کتاب کے لیٹر نمبر 271 میں سوامی وویکانندا نے اپنے ایک فرینڈ کو ایک خط مورخہ 10 جون 1898ء میں لکھا تھا۔ اس خط میں سوامی وویکانندا نے آزاد انڈیا کے بارے میں اپنے ویژن کو ان الفاظ میں بیان کیا تھا: For our own motherland a junction of the two great systems, Hinduism and Islam-Vedanta brain and Islam body-is the only hope. I see in my mind's eye the future perfect India rising out of this chaos and strife, glorious and invincible, with Vedanta

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader