زلزلۂ قیامت
Urdu book, p. 2
By Maulana Wahiduddin Khan
Zalzala-e-Qiyamat By Maulana Wahiduddin Khan
First published 1987 Fifth reprint 1995, 2002
This books does not carry a copyright.
AL-RISALA BOOKS 1, Nizamuddin West Market New Delhi 110 013 Tel. 435 5454, 435 6666, 435 1128 Fax 435 7333, 435 7980 E-mail:info@goodwordbooks.com www.goodwordbooks.com ایک شخص اپنے بچوں کے ساتھ باغ میں داخل ہوا۔ وہاں کیڑے مکوڑے تھے۔ چوہے اور چیونٹیاں تھیں۔ پھر سب کے بیچ میں ایک بھیانک بھیڑیا کھڑا ہوا تھا۔ اس منظر کو دیکھنے کے بعد اس کے منہ سے کیا چیخ نکلے گی ۔ وہ بے ساختہ پکار اٹھے گا: بچو! بھیڑیا۔ بچاؤ اپنے کو بھیڑیے سے۔ بھیڑیے کے بھیانک چہرے کو دیکھنے کے بعد وہ دوسری تمام چیزوں کو بھول جائے گا۔ اس کو ایسا نظر آئے گا گویا سارا باغ بھیڑیا بن گیا ہے۔ اس کے سامنے اس کے سوا کوئی مسئلہ نہ ہوگا کہ بھیڑیے سے بچنے کی تدبیر کرے۔ ہم جس دنیا میں ہیں، اس میں بھی بہت سے مسائل ہیں۔ ویسے ہی جیسے باغ میں کیڑے اور چیونٹیاں۔ مگر انہیں کے بیچ میں ایک سب سے بڑا مسئلہ کھڑا ہوا ہے۔ یہ آخرت کا مسئلہ ہے۔ اگر ہم اس کو جان لیں تو ہم کو پوری کائنات میں آخرت کے سوا کوئی دوسری چیز دکھائی نہ دے۔ اس کے بعد ہم آخرت کے لئے پکاریں گے، نہ کہ "کیڑوں اور چیونٹیوں" کے لئے۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader