Urdu book · زلزلۂ قیامت

ایسا نہ ہو کہ خدا کا قانون ہمیں پکڑلے

Urdu book, p. 51

By Maulana Wahiduddin Khan

تم نے بائبل کی بہت امید رکھی زبان میں مگر تم کو تھوڑا ملا بنی اسرائیل کے نبی حجی، جن کا زمانہ چھٹی صدی قبل مسیح ہے، کی ایک کتاب موجودہ عہد نامہ قدیم میں شامل ہے، وہ اپنی قوم کو متنبہ کرتے ہوئے فرماتے ہیں: "تم نے بہت سا بویا پر تھوڑا کاٹا۔ تم کھاتے ہو پر آسودہ نہیں ہوتے۔ تم پیتے ہو پر پیاس نہیں بجھتی۔ تم کپڑے پہنتے ہو پر گرم نہیں ہوتے۔ اور مزدور اپنی مزدوری سوراخ دار تھیلی میں جمع کرتا ہے۔ رب الافواج فرماتا ہے کہ اپنی روش پر غور کرو۔ تم نے بہت امید رکھی اور دیکھو تھوڑا ملا۔ اور جب تم اسے اپنے گھر میں لائے تو میں نے اسے اڑا دیا۔“ ”رب الافواج فرماتا ہے کیوں۔ اس لئے کہ میرا گھر ویران ہے۔ اور تم میں سے ہر ایک اپنے گھر کو دوڑا چلا جاتا ہے۔ یہ لوگ کہتے ہیں ابھی خداوند کے گھر کی تعمیر کا وقت نہیں آیا۔ تب خداوند کا کلام حجی نبی کی معرفت پہنچا کہ کیا تمھارے لئے مسقف گھروں میں رہنے کا وقت ہے جب کہ یہ گھر ویران پڑا ہے۔ اب رب الافواج یوں فرماتا ہے کہ تم اپنی روش پر غور کرو۔“ مسیح کی زبان سے آسمان کی بادشاہی اس بڑے جال کی مانند ہے جو دریا میں ڈالا گیا۔ اور اس نے ہر قسم کی مچھلیاں سمیٹ لیں۔ اور جب بھر گیا تو اسے کنارے پر کھینچ لائے۔ اور بیٹھ کر اچھی اچھی تو برتنوں میں جمع کرلیں اور جو خراب تھیں پھینک دیں۔ دنیا کے آخر میں ایسا ہی ہوگا۔ فرشتے نکلیں گے اور شریروں کو راست بازوں سے جدا کر دیں گے۔ اور ان کو آگ کی بھٹی میں ڈال دیں گے۔ وہاں بدترین سزاوں سے گزرنا رونا اور دانت پیسنا ہوگا۔ متی ۱۳ : ۵۰ - ۴۷

(مرحوم) کی یاد میں ایک تعزیتی ریفرنس کا اہتمام کیا گیا جس میں ان کی علمی و ادبی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ مرحوم ایک بلند پایہ ادیب اور مخلص انسان تھے۔ ان کی وفات سے اردو ادب کا ایک بڑا خلا پیدا ہو گیا ہے جسے پُر کرنا مشکل ہے۔ ریفرنس میں شہر کے ممتاز دانشوروں، ادیبوں اور شعراء نے شرکت کی۔ آخر میں مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page